Maktaba Wahhabi

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کے اسباب

مؤلف: پروفیسر ڈاکٹر فضل الٰہی

ناشر: دار النور اسلام آباد

تَعَالَی الَّذِیْ تَفَضَّلَ بِإِرْسَالِہٖ إِلَیْنَا۔ ‘‘[1] ’’میرا یہ اعتقاد ہے، کہ ہر سچے مسلمان کے لیے ضروری ہے، کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو عطا کردہ اخلاقِ عالیہ کی ایک معقول تعداد ، اور ان فضائل سے آگاہ ہو، جن کی رو سے اللہ تعالیٰ نے انہیں تمام جنوں اور انسانوں پر ، بلکہ بر گزیدہ فرشتوں پر بھی فضیلت عطا فرمائی۔ اور یہ (بات) کتاب و سنت کے ٹھوس دلائل ، اور ان میں نظر سلیم اور استنباط سے ثابت ہیں۔ بلا شک و شبہ اس کے ذریعہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایمان اور مخلصانہ محبت میں اضافہ ہوتا ہے اور یہ محبت ایسی ہے، کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ہماری طرف مبعوث کرنے والے اللہ تعالیٰ کی محبت کے ساتھ ،اس کا قلبِ مومن میں جاگزین ہونا[ایمان کی ]بنیادی شرط ہے۔‘‘ 5۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاقِ عالیہ کو جاننا اور یاد رکھنا فطری طور پر لوگ بلند اخلاق والے لوگوں سے محبت کرتے ہیں۔ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عظیم اخلاق والے تھے۔ اس بارے میں صرف رب ذوالجلال کی گواہی ہی کافی ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: {وَإِنَّکَ لَعَلٰی خُلُقٍ عَظِیْمٍ}[2] ’’یقینا آپ ( صلی اللہ علیہ وسلم )عظیم اخلاق والے ہیں۔‘‘ ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق کے متعلّق دریافت کیا گیا ،تو انہوں نے فرمایا:’’ إِنَّ خُلُقَ نَبِيِّ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم کَانَ الْقُرْآنَ‘‘[3]
x
صفحہعنوان
5پیش لفظ
61۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کی فرضیّت نہ بھولنا
102۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کے ثمرات ہمیشہ یاد رکھنا
123۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے احسانات فراموش نہ کرنا
184۔شانِ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ہمیشہ نگاہوں کے سامنے رکھنا
235۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاقِ عالیہ کو جاننا اور یاد رکھنا
316۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا کثرت سے ذکرِ خیر کرنا اور درُود شریف پڑھنا
327۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرنے والوں کے احوال پیشِ نظر رکھنا
36المصادر والمراجع
Flag Counter