’’یہ چیزیں تمھارے جنّ بھائیوں کی خوراک ہیں۔‘‘
۱۶۔ بلا عذر و مجبوری اسلامی ممالک کو چھوڑکر کافر و مشرک ممالک میں رہائش اختیار کرنے والوں سے بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے براء ت و بیزاری کا اظہار فرمایا ہے۔ چنانچہ سنن ابی داود، ترمذی اور الاحادیث المختارہ للضیاء المقدسی میں ارشادِ نبوی ہے :
((أَنَا بَرِیٌٔ مِنْ کُلِّ مُسْلِمٍ یُقِیْمُ بَیْنَ أَظْہُرِ الْمُشْرِکِیْنَ))
’’میں ہر اس مسلمان سے بری و بیزار ہوں جو کفار و مشرکین کے مابین رہتا ہو۔‘‘
صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے اس کی وجہ دریافت فرمائی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
((لَا تَرَائَ یٰ نَارُہُمَا )) [1]
’’تاکہ کفار و مسلمین دونوں کی آگ ایک دوسرے کو نہ دیکھے۔‘‘
بلکہ ابو داود میں ارشادِ نبوی ہے:
((مَنْ جَامَعَ الْمُشْرِکَ وْ سَکَنَ مَعْہٗ فَاِنَّہٗ مِثْلُہٗ))[2]
’’جو شخص کسی مشرک کے ساتھ اٹھے بیٹھے اور اسی کے ساتھ رہائش رکھے وہ بھی اس جیسا ہی ہے۔‘‘
جبکہ مستدرک حاکم میں ہے:
((لَا تُسَاکِنُوْا الْمُشْرِکِیْنَ وَلَا تُجَامِعُوْہُمْ، فَمَنْ سَاکَنَہُمْ أَوْ جَامَعَہُمْ فَلَیْسَ مِنَّا)) [3]
’’کفار و مشرکین کے ساتھ سکونت اختیار نہ کرو اور نہ ہی ان کے
|