وقت پچیس سال اور اُن کی عمر اس وقت چالیس سال تھی۔ س:۴۵… شادی کے بعد اُمّ المؤمنین سیّدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ زندگی گزارتے ہوئے کتنا عرصہ زندہ رہیں ؟ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن سے نکاح کیا تھا، کیاوہ اس وقت بیوہ تھیں یا کنواری؟ اور کیا ان کی وفات سے پہلے تک ان کی زندگی میں آپؐ نے کسی اور بی بی سے بھی شادی کی تھی؟ ج:۴۵… اُمّ المؤمنین سیّدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا نے اُمّ المؤمنین کی حیثیت سے رسول اللہؐ کے ساتھ زندگی کے پچیس سال گزارے۔ اور جب آپ رضی اللہ عنہا کی شادی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہوئی تو اس وقت آپ بیوہ تھیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی وفات سے پہلے تک ان کی زندگی میں کسی اور بی بی سے شادی نہیں کی تھی۔ س:۴۶… نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواجِ مطہرات، اُمہات المؤمنین میں سے وہ کون بیوی صاحبہ تھیں کہ جن کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ کی طرف سے حکم دیا گیا تھا کہ آپ ان کو جنت میں اُن کے ایسے گھر کی بشارت دے دیں جو یاقوتی جڑاؤ والے سچے موتی کا بنا ہوا ہوگا اور اس میں نہ کسی قسم کی محنت و مشقت اور شرکا اندیشہ ہوگا اور نہ ہی اس میں شور و غل ہوگا۔ ج:۴۶… نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیوی صاحبہ اُمّ المؤمنین سیّدہ خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ عنہا کہ جن کے بارے میں اللہ عزوجل نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کے جنت میں ایک ایسے محل کی خوشخبری سنانے کا حکم فرمایا تھا کہ جو گول سچے موتی کا بنا ہوا ہے اور اس میں نہ کوئی شر، نقصان، محنت مشقت ہوگی اور نہ ہی شور و غل۔ س:۴۷… اُمّ المؤمنین والمؤمنات سیّدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کی وفات کے بعد ان کے بارے میں نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا احساس و رجحان کیسا تھا؟ ج:۴۷… نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم اُمّ المؤمنین سیّدہ خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ عنہا کی وفات کے بعد ان کا اکثر ذکر کیا کرتے اور ان کی تعریف فرماتے کہ وہ کامل عورتوں میں سے تھیں۔ اور جب کوئی بکری وغیرہ ذبح کرتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سیّدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کی سہیلیوں کے ہاں اس کا |