سے ہی ہوئی تھی۔ اسی لیے آپ رضی اللہ عنہ کا لقب ذوالنورین پڑا تھا۔ (۳) سیّدہ زینب رضی اللہ عنہا کے خاوند کا نام جناب ابوالعاص بن الربیع تھا رضی اللہ عنہ۔ (۴) اور سیّدہ فاطمۃ الزہراء رضی اللہ عنہا کی شادی امیر المؤمنین حضرت علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ سے ہوئی تھی۔ س:۴۲… نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواجِ مطہرات کی کتنی تعداد تھی کہ جن کے ساتھ آپ نے خلوت اختیار کی تھی؟ اوروہ کون کون تھیں ؟ ان کے ساتھ شادی کی ترتیب کے اعتبار سے ان کے نام بھی لکھیں۔ ج:۴۲… رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وہ ازواجِ مطہرات کہ جن کے ساتھ آپ نے خلوت اختیار فرمائی تھی ان کی تعداد گیارہ تھی اور شادیوں کی ترتیب کے اعتبار سے اُن کے نام یوں تھے۔(۱)اُمہات المؤمنین سیّدہ خدیجہ بنت خویلد(۲)سیّدہ سودہ بنت زمعہ(۳)سیّدہ عائشہ بنت ابی بکر صدیق(۴)سیّدہ حفصہ بنت عمر(۵)سیّدہ زینب بنت خزیمہ(۶)سیّدہ اُمّ سلمہ ہند بنت ابواُمیہ(۷)سیّدہ زینب بنت جحش بن ریاب(۸)سیّدہ جویریہ بنت الحارث(۹)سیّدہ اُمّ حبیبہ بنت ابوسفیان(۱۰)سیّدہ صفیہ بنت حیی بن اخطب اور سیّدہ میمونہ بنت الحارث رضی اللہ عنھن جمیعاً۔ س:۴۳… نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سب سے پہلی بیوی صاحبہ کون تھیں ؟ اور آپ نے اُن کے ساتھ شادی کب کی تھی؟ ج:۴۳… رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سب سے پہلے اُمّ المؤمنین سیّدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا بنت خویلدسے شادی کی تھی۔ ان کے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شادی بعثت نبوت و رسالت سے پندرہ سال قبل ہوئی تھی۔ س:۴۴… اُمّ المؤمنین سیّدہ خدیجہ بنت خویلد رضی اللہ عنہا کے ساتھ نکاح کے وقت نبی معظم صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر کتنی تھی اور اُن کی خود اپنی عمر کتنی تھی؟ ج:۴۴… نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر اُمّ المؤمنین سیّدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ شادی کے |