Maktaba Wahhabi

45 - 181
(نبوت کے ساتویں سال محرم کی چاند رات سے لے کر محرم سنہ ۱۰ سال نبوت تک)تین سال محاصرہ ہوا تھا۔ مشرکین نے(وادیٔ محصب کے اندر خیف بنی کنابہ میں جمع ہو کر)اس بات کا باہم عہد و پیمان کیا تھا وہ نہ ہی بنوہاشم و بنومطلب سے خرید و فروخت کریں گے۔ نہ ان کے ساتھ اُٹھیں بیٹھیں گے۔ نہ ان سے میل جول رکھیں گے، نہ ان کے گھروں میں جائیں گے، نہ ان سے بات چیت کریں گے اور نہ ہی ان سے شادی بیاہ کریں گے۔ اس سے محصورین کو اس دوران بہت سخت تکلیف پہنچی حتی کہ انھوں نے درختوں کے پتے کھا کر اور سوکھے چمڑے اُبال اُبال کر اُنھیں کھا کے گزارا کیا۔ س:۲۷… دعوتِ حق کے نتیجہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مشرکین مکہ کی طرف سے جو تکالیف اور اذیتیں پہنچیں اُن میں سے بعض کا ذکر کیجیے؟ ج:۲۷… اللہ ربّ العالمین کی توحید خالص اوردین حنیف کی دعوت کے نتیجے میں مشرکین مکہ اور دیگر کفار و مشرکین کی طرف سے نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جو اذیتیں دی گئیں اور تکلیفیں پہنچیں، ان میں سے بعض کی صورت یوں تھی:(۱)وہ ظالم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرۂ امتیاز والی اعلیٰ شہرت کی خصوصیت کو بے پہچان بنانے اور داغدار کرنے کی کوشش کرتے۔(۲)آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر جادوگری، شعرگوئی، کہانت اور جنون کے الزام دھرتے۔(۳)آپ سے وہ اپنی نبوت کے ثبوت میں اللہ کی طرف سے معجزانی نشانیوں کے مطالبہ میں ڈھٹائی اختیار کرتے۔(۴)کبھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پشت پر سجدہ کی حالت میں اُونٹوں کی اوجھڑیاں ڈال دیتے۔(۵)کبھی آپ کے گلے میں کپڑا ڈال کر اسے بل دیتے ہوئے گلا گھونٹ دیتے۔(۶)کبھی سخت مار مارتے۔(۷)ایسا بھی ہوا کہ ظالموں نے سوشل بائیکاٹ کرتے ہوئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک گھاٹی میں تین سال تک محصور کیا رکھے۔ باہر سے کوئی کھانے پینے کی چیز اندر نہ جانے دیتے۔(۸)اور ایسا بھی ہوتا کہ ظالم، اللہ کے دشمن آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر مبارک پر مٹی(اور کوڑا کرکٹ)پھینک دیتے۔ س:۲۸… اسلام کے پہلے دو شہیدوں کے نام بتلائیے؟
Flag Counter