Maktaba Wahhabi

111 - 128
حبان کے تساہل پر سیر حاصل بحث کی ہے ف۔تفصیل کا طالب اس کی طرف رجوع کرے۔جزاہ اللہ خیرا۔ امام ابن حبان الثقات میں ایک راوی کے بارے میں وضاحت کرتے ہیں: ان یمحی اسمہ من کتاب المجروحین۔[1] الثقات کی پہلی اور دوسری جلد سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر مشتمل ہے،دوسری جلد کے آخر میں خلفا ئے راشدین کی سیرت بیان ہوئی ہے۔ تیسری جلدمیں ان صحابہ کا تذکرہ ہے جنہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کیا ہے۔ چوتھی اور پانچویں جلد میں تابعین کا تذکرہ ہے۔ ہر حرف میں پہلے مردوں کا تذکرہ پھر اسی حرف کے تحت خواتین کا تذکرہ ہے۔ چھٹی اور ساتویں جلد میں تبع تابعین کا تذکرہ ہے جنہوں نے تابعین سے روایات بیان کیں۔ آٹہویں اور نویں جلد میں ان رواۃ کا تذکرہ ہے جنہوں نے تبع تابعین سے روایات بیان کی ہیں۔ کیاامام ابنِ حبان جرح میں متشدد اور توثیق میں متساہل ہیں ؟ یہ بات علامہ عبدالحیء لکھنوی حنفی رحمہ اللہ نے لکھی ہے کہ امام ابن حبان جرح میں متشدد اور توثیق میں متساہل ہیں۔[2] امام ذہبی نے ایک جگہ کہا:فأما ابن حبان فأسرف واجترأ۔[3] ایک جگہ لکھتے ہیِں:وأما ابن حبان فانہ خساف قصاب۔[4] اسی طرح حافظ ابن حجر نے بھی بعض مقامات پر امام ابن حبان کی سختی کا ذکر کیا ہے۔
Flag Counter