Maktaba Wahhabi

120 - 125
اللہ کی ذات کے لائق ہے،صحیح بخاری کی وہ حدیث بھی اس کی تایید کر رہی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ’’ہمارا رب اپنی پنڈلی کھولے گا تو تمام مومن مرد و عورت اس کا سجدہ کریں گے۔‘‘(حدیث نمبر:۴۹۱۹)(ص) سورۃ الحاقۃ ﴿لَأَخَذْنَا مِنْہُ بِالْیَمِیْنِ﴾ بالقوۃ والقدرۃ (۱۱۶۱ /۴۷۲) ٭ ملاحظہ ہو سورہ مائدہ کی آیت نمبر(۶۴)کی تفسیر اور اس کا حاشیہ۔ ﴿فَسَبِّحْ بِاسْمِ۔۔۔۔﴾ زائدۃ(۱۱۶۱ /۴۷۳) lملاحظہ ہو سورہ واقعہ کی آیت نمبر(۷۴)کی تفسیر اور اس کا حاشیہ۔ سورۃ المعارج ﴿تَعْرُجُ الْمَلَائِکَۃُ وَالرُّوحُ إِلَیْہِ﴾ إلی مھبط أمرہ من السماء (۱۱۶۲ /۴۷۳) ٭ یہ اس فرقہ معطلہ کی تاویل ہے جو مخلوق پر اللہ کی ذات کی بلندی(صفت علو)کی نفی کرتے ہیں،حالانکہ یہ بے دلیل تاویل ہے،بذات خود اللہ تعالیٰ کی طرف فرشتوں کے چڑھ کر جانے کا اثبات ہی درست ہے،اللہ تعالیٰ کے ’’علو‘‘کے دلائل بہت ہیں،امام ذہبی کی ایک کتاب ہے جس کا نام ’’العلو للعلي الغفار‘‘ ہے۔ سورۃ نوح ﴿وَقَالُوا لَا تَذَرُنَّ آلِہَتَکُمْ۔۔۔۔وَیَعُوقَ وَنَسْراً﴾ ھی أسماء أصنامھم (۱۱۶۷ /۴۷۵)
Flag Counter