Maktaba Wahhabi

107 - 125
٭(ویعذبون)[1] یہ﴿یُعْرَضُ الَّذِیْنَ کَفَرُوا عَلَی النَّارِ﴾پر عطف تفسیری ہے۔(حاشیۃالجمل) ﴿وَإِذْ صَرَفْنَا إِلَیْْکَ نَفَراً مِّنَ الْجِنِّ۔۔۔﴾ جن نصیبین بالیمن۔۔۔ (۱۰۳۲ /۴۱۸) ٭ نصیبین یمن میں نہیں ہے بلکہ بلاد جزیرہ(شمالی عراق)کا ایک آباد شہر ہے جو موصل سے شام جانے والے قافلوں کے راستہ پر پڑتا ہے(ملاحظہ ہو معجم البلدان)(ص) ﴿وَإِذْ صَرَفْنَا إِلَیْْکَ نَفَراً مِّنَ الْجِنِّ۔۔۔﴾ وکان صلی اللّٰه علیہ وسلم ببطن نخل یصلی۔۔۔۔ (۱۰۳۲ /۴۱۸) ٭ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بطن نخل میں نہیں بلکہ بطن نخلہ میں تھے اور طائف سے آپ کی واپسی ہورہی تھی،یہ نخلہ یمانیہ ہے،جبکہ ’’نخل‘‘ نجد میں ایک جگہ ہے جو مدینہ سے دورات کی مسافت پر واقع ہے۔(ص) ﴿وَإِذْ صَرَفْنَا إِلَیْکَ نَفَراً مِّنَ الْجِنِّ۔۔۔﴾ وکان صلی اللّٰه علیہ وسلم ببطن نخل یصلی بأصحابہ الفجر،رواہ الشیخان (۱۰۳۲ /۴۱۸) ٭ بخاری(۷۷۳)مسلم(۴۴۹) سورۃ محمد ﴿وَلَہُمْ فِیْہَا مِن کُلِّ الثَّمَرَاتِ وَمَغْفِرَۃٌ مِّن رَّبِّہِمْ۔۔۔۔﴾ ۔۔بخلاف سید العبید في الدنیا۔۔۔ (۱۰۳۷ /۴۲۱) ٭ اصل نسخہ میں یہاں ’’سیئۃ العبید‘‘ درج ہے جو کہ غلط ہے،مطبوعہ نسخوں سے(سید العبید)درج کیا گیا ہے۔
Flag Counter