Maktaba Wahhabi

63 - 91
ایک دوسری روایت میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاہے: ((مَنْ آ تَا ہُ ا للّٰهُ مَا لاً فَلَمْ یُؤدِّ زَکَا تَہٗ مُثِّلَ لَہٗ یَومَ الْقِیَامَۃِ شُجَاعاً أقْرَعَ لَہٗ زَبِیبَتانِ یطوقہ یَومَ ألقِیَا مَۃِ ثُمَّ یَأخُذُ بِلہزمَتیہ یَعنِی شِدقَیہِ ثُمَّ یَقُولُ:أ نَا مَا لُکَ أنَاکَنْزُکَ،ثُمَّ تَلَاا لنَّبیّ صلی اللّٰه علیہ وسلم الآیۃ: ﴿وَلَا یَحْسَبَنَّ ا لَّذِ یْنَ یَبْخَلُونَ بِمَآ اٰتَاہُمُ اللّٰہُ مِنْ فَضْلَہٖ ہُوَخَیْراً لَّہُمْ بَلْ ہُوَ شَرٌّ لَّہُمْ سَیُطَوَّقُوْنَ مَا بَخِلُوْا بِہٖ یَوْمَ ا لْقِیَامَۃِ﴾))[1] ’’اللہ تعالیٰ نے جسے مال سے نوازاہو،اوروہ اس مال کی زکوٰۃ ادانہ کرے،تواس کامال قیامت کے دن اس کی گردن میں دوپھن والے گنجے سانپ کی شکل میں لٹکادیاجائے گا۔جواسے اس کے جبڑے کی ہڈیوں سمیت جکڑے گااور کہے گا:میں تیرامال اورتیراخزانہ ہوں۔اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قرآن کی یہ آیت تلاوت فرمائی:’’ اورجنہیں اللہ نے اپنے فضل سے کچھ(مال)دے رکھاہے،وہ اس میں اپنی کنجوسی کواپنے لیے بہترخیال نہ کریں،بلکہ وہ ان کے لیے نہایت بدترہے،جس مال میں انہوں نے کنجوسی کی ہے اسی کاطوق انہیں پہنایاجائے گا۔‘‘
Flag Counter