Maktaba Wahhabi

34 - 91
اورسوجھ بوجھ والی پایاہے۔ شعبی نے پوچھاکہ ان کی عقلمندی کی نشانی کیاہے؟شریح نے کہا کہ میں ایک مرتبہ دوپہر کے وقت ایک جنازہ سے واپس آرہاتھاتوان کے گھروں کے قریب سے گزرا،میں نے دروازہ پر ایک بڑھیاکودیکھااوراس کی پہلومیں ایک لڑکی کوجوانتہائی حسین وجمیل اورخوبصورت تھی،چنانچہ میں وہاں چلاگیااوراس سے پانی طلب کیا،حالانکہ مجھے پیاس نہیں لگی تھی۔ اس نے پوچھا:آپ کوکون سامشروب پسند ہے؟ میں نے کہا:جوآپ آسانی سے پلاسکیں۔ اس بڑھیانے اس سے کہا:اے لڑکی!اسے دودھ دے دوکیونکہ میرے خیال میں یہ پردیسی ہے۔ میں نے اس بڑھیاسے پوچھاکہ یہ لڑکی کون ہے؟ اس نے کہا:زینب بنت جریرجوحنظلہ کی عورتوں میں سے ایک ہے۔ میں نے پوچھا:شادی شدہ ہے یاکنواری؟ اس نے کہا:ابھی تک توغیرشادی شدہ ہے۔ میں نے کہا:اسے میرے نکاح میں دیدیجیے۔ اس نے کہا:کفو وبرابری کی شرط پر(اگرتم اس کے کفوہوتوشادی ہوسکتی ہے) میں اس کی بات سن کر گھرچلاگیا،اورقیلولہ(دوپہرکے کھانے کے بعدکے آرام)کے لیے لیٹ گیا،مگرقیلولہ نہ کرسکا،جب نماز سے فارغ ہواتواپنے گھر کے
Flag Counter