Maktaba Wahhabi

30 - 91
((عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ،قَالَ:قِيلَ لِرَسُولِ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:أَيُّ النِّسَاءِ خَيْرٌ؟ قَالَ:«الَّتِي تَسُرُّهُ إِذَا نَظَرَ،وَتُطِيعُهُ إِذَا أَمَرَ،وَلَا تُخَالِفُهُ فِي نَفْسِهَا وَمَالِهَا بِمَا يَكْرَهُ))[1] ’’ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ:نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیاگیاکہ کون سی عورتیں بہترہیں؟آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیتے ہوئے فرمایا:وہ عورت بہت بہتراوراچھی ہے جسے اس کاشوہردیکھ کرخوشی محسوس کرے،جواپنے شوہر کے حکم پرچلے،اوراپنی ذات اوراس کے مال کے تعلق سے اس کی ناپسندیدہ چیزوں کواختیار کرکے اس کی مخالفت نہ کرے۔‘‘ مسلمان بہنو! ان احادیث کی روشنی میں آپ اپنے نفس کامحاسبہ کریں،اپنے ضمیرکوٹٹولیں اور غور کریں،سوچیں اور دیکھیں کہ کیاآپ کائنات کے محسنِ أعظم محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم کی متعین کردہ خصوصیات کی حامل ہیں؟ کیاآپ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کاأسوہ موجود ہے؟کیاآپ اپنے شوہر کی خدمت کے ذریعے جنت کوتلاش کررہی ہیں؟کیاآپ اپنے شوہر کوغصہ کے وقت اپنی محبتوں کاتحفہ پیش کرکے اسے خوش کرتی ہیں؟ گھریلواختلافات کے وقت کیاآپ اپنی حسین مسکراہٹوں سے شوہر کاغم ہلکاکرکے اس کاتعاون کرتی ہیں؟
Flag Counter