Maktaba Wahhabi

61 - 110
سے غافل ہو کر سوتے ہیں۔ بھری مسجد میں نمازیوں اور طلبہ نے نظارہ کیا اور عبرت سے بھرپور معاملہ دیکھ کر بصیرت کی آنکھیں روشن کیں۔ بھائی عبداﷲ صاحب مرحوم صاحبِ اولاد ہیں۔عبدالمعید خاں ان کے فرزندِ دلبند ہیں۔عبداﷲ صاحب مرحوم ساٹھ برس کی عمر میں وفات پا چکے،اﷲ تعالیٰ ان کو غریقِ رحمت کرے۔ اس طرح عبرت و بصیرت کی داستانیں اور تربیتِ صالحہ کی مثالیں ان کی زندگی میں بہت سی ملیں گی،جن سے ہم سب کے اندر بھی وہی جذبات بیدار ہیں اور کتاب و سنت کی اتباع کے واقعات کے ہم سب شیدا ہیں۔ آج کے طلبا کا حال: آج کل کے فارغ التحصیل طلبہ شیروانی میں ملبوس،فائل ہاتھ میں لیے ہوئے قریہ بہ قریہ گھومتے پھرتے ہیں۔نماز روزے کی الفت و محبت اکثر لوگوں کے دلوں میں پیدا نہیں ہو پاتی،کیوں کہ ان کو اپنے صالح ماں باپ سے ایسی پاکیزہ اور صالح تربیت نہیں ہو پاتی۔وہ مدرسے سے فیض یافتہ تو ہوتے ہیں اور شعوری یا لا شعوری کے دور میں کچھ پڑھ لکھ لیتے ہیں،لیکن اپنے ماں باپ کی صالح تربیت نہیں حاصل کر سکتے،کیوں کہ ان کے ماں باپ میں صالح تربیت دینے کے جذبات نہیں ہوتے۔وہ دینی ماحول،دینی تربیت اپنے بچوں کے لیے پیدا نہیں کر سکتے،اس لیے بچے شتر بے مہار ہو جاتے ہیں اور خود ماں باپ کے ناقدرے اور ماں باپ کو دکھ پہنچانے والے نوجوان بن جاتے ہیں۔إلا ما شاء اللّٰہ
Flag Counter