Maktaba Wahhabi

7 - 28
1۔دوسروں کے عمل سے نفع پہنچانے والے کام ٭ نمازِ جنازہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ’’جس مسلمان میت کی نمازِ جنازہ چالیس ایسے مسلمان ادا کریں جو اﷲ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہراتے،تو اﷲ تعالیٰ اس میت کے حق میں ان کی سفارش کو ضرور قبول فرماتا ہے‘‘۔[مسلم] دوسری روایت میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ‘’جس میت کی نمازِ جنازہ امت مسلمہ کے سو افراد،ادا کرکے اس کی شفاعت کرتے ہیں تو ان کی سفارش اس میت کے حق میں قبول کی جاتی ہے‘‘۔[مسلم] امام ابن قیم رحمہ اﷲ فرماتے ہیں: ‘’نمازِ جنازہ کا مقصدمیت کے لئے دعا ہے‘‘۔[زاد المعاد:۱؍۵۰۵] دعائے مغفرت کے جامع الفاظ وہ ہیں جو حضرت عوف بن مالک رضی اﷲ عنہ کی روایت میں ہیں،وہ کہتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کی نمازِ جنازہ پڑھائی،تو میں نے آپ کی دعاؤں میں سے ایک دعا کو یاد کرلیا،آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرمارہے تھے:
Flag Counter