Maktaba Wahhabi

39 - 37
۲۹۶۳وصحیح الجامع:۱۵۰۷) ’’تم اس شخص کی طرف دیکھو جو ( دنیاوی اعتبار سے ) تم سے کم تر ہو ، اور اس شخص کی طرف مت دیکھو جو ( دنیاوی اعتبار سے ) تم سے بڑا ہو ، کیونکہ اس طرح تم اللہ کی نعمتوں کو حقیر نہیں سمجھو گے ‘‘ ۔ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اپنی نسبت کم تر انسان کی طرف دیکھنے سے انسان اللہ کی ان نعمتوں کو حقیر نہیں سمجھے گا جو اس نے اسے عطا کررکھی ہیں، اور ان میں سے تین نعمتیں ایسی ہیں کہ جو کسی کے پاس موجود ہوں تو اسے یہ سمجھنا چاہیئے کہ گویا اللہ تعالیٰ نے اس کیلئے پوری دنیا جمع کردی ہے ، اور وہ ہیں : صحت ، امن اور ایک دن کی غذا ، جیسا کہ سنن ترمذی،ابن ماجہ،الادب المفرد امام بخاری اور ابن حبان میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے : ((مَنْ أَصْبَحَ مِنْکُمْ مُعَافیً فِیْ جَسَدِہٖ ، آمِنًا فِیْ سِرْبِہٖ ، عِنْدَہٗ قُوْتُ یَوْمِہٖ ، فَکَأَنَّمَا حِیْزَتْ لَہُ الدُّنْیَابِحَذَافِیْرِھَا))( الترمذی :۲۳۴۶، ابن ماجہ :۴۱۴۱ ، وحسنہ الألبانی فی صحیح سنن الترمذی وسنن ابن ماجہ والصحیحہ:۲۳۱۸وصحیح الجامع:۶۰۴۲ وقال صحیح لغیرہ فی صحیح الترغیب:۸۲۶) ’’ جو شخص اس حالت میں صبح کرے کہ وہ تندرست ہو ، اپنے دل میں پرامن ہو ، اور اس کے پاس ایک دن کی غذا موجود ہو ، تو گویا اس کیلئے پوری دنیا کو جمع کردیا گیا ‘‘ ۔ بارہواں اصول : مسلمانوں کی پریشانیاں دور کرنا دنیا میں دکھوں اور پریشانیوں سے نجات پانے کیلئے بارہواں اصول یہ ہے کہ آپ اپنے مسلمان بھائیوں کی پریشانیاں دور کرنے میں ان کی مدد کریں، اللہ تعالیٰ آپ کی پریشانیاں
Flag Counter