Maktaba Wahhabi

32 - 37
خَلْقِکَ ، أَوْ أَنْزَلْتَہٗ فِیْ کِتَابِکَ ، أَوِ اسْتَأْثَرْتَ بِہٖ فِیْ عِلْمِ الْغَیْبِ عِنْدَکَ أَنْ تَجْعَلَ الْقُرْآنَ رَبِیْعَ قَلْبِیْ ، وَنُوْرَ صَدْرِیْ ، وَجَلَائَ حُزْنِیْ ، وَذَہَابَ ہَمِّیْ ) ( احمد : ۳۷۱۲ ابویعلیٰ،،طبرانی،حاکم،ابن حبان وصححہ الشیخ احمد شاکر ج ۵ ص ۲۶۶ ، والألبانی فی الصحیحۃ : ۱۹۹ )3 (قرآن و سنت سے ثابت شدہ کم و بیش چار سو دعاؤں کا مجمعہ ہماری کتاب ’’ ذکر الہٰی ‘‘ میں ملاحظہ فرمائیں جو پہلے مکتبہ کتاب و سنت ریحان چیمہ سے شائع ہوئی پھر شارجہ میں مقیم ممبئی کے انجینئر عبد العزیز میمن رحمہ اللہ نے چھپوا کر انڈیا میں تقسیم کی۔ ( ابو عدنان )) ’’ اے اللہ ! بے شک میں تیرا بندہ ہوں اور تیرے بندے اور تیری بندی کا بیٹا ہوں، میری پیشانی تیرے ہاتھ میں ہے ، میرے بارے میں تیرا حکم جاری ہے ، میرے بارے میں تیرا فیصلہ عدل والا ہے ، میں تجھ سے تیرے ہر نام کے ساتھ سوال کرتا ہوں جس کے ساتھ تو نے اپنا نام رکھا ، یا تو نے اسے اپنی مخلوق میں سے کسی کو سکھلایا ، یا تو نے اسے اپنی کسی کتاب میں اتارا ، یا تو نے اسے اپنے پاس علمِ غیب میں ترجیح دی ، کہ تو قرآن مجید کومیرے دل کی بہار اور میرے سینے کا نور ، اور میرے غم کی جلاء اور میری پریشانی کو ختم کرنے والا بنا دے‘‘ ۔ اس دعا کی فضیلت میں حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’ جس شخص کو حزن وملال پہنچے ، پھر وہ یہ دعا کرے تو اللہ تعالیٰ اس کے حزن وملال کو ختم کردیتا ہے اور اس کی پریشانی کو دور کرکے کشائش عطا فرمادیتا ہے ‘‘۔
Flag Counter