Maktaba Wahhabi

19 - 37
أَجَلٍ مُّسَمًّی وَّیُؤْتِ کُلَّ ذِیْ فَضْلٍ فَضْلَہٗ وَإِنْ تَوَلَّوْا فَإِنِّیْ أَخَافُ عَلَیْکُمْ عَذَابَ یَوْمٍ کَبِیْرٍ } (سورۂ ہود :۳) ’’ اور یہ کہ تم اپنے رب سے مغفرت طلب کرو ، پھر اس کی جناب میں توبہ کرو ، وہ تمہیں ایک محدود وقت ( موت ) تک عمدہ عیش وآرام کا فائدہ نصیب کرے گا ، اور ہر کارِ خیر کرنے والے کو اس کا اجر وثواب دے گا ، اور اگر تم منہ پھیر لو گے تو مجھے اندیشہ ہے کہ تمہیں بڑے دن ( روزِ قیامت ) کے عذاب کا سامنا کرنا پڑے گا ‘‘ ۔ پانچواں اصول : تقویٰ تقویٰ دنیا کے دکھوں، تکلیفوں اور پریشانیوں سے نجات پانے کیلئے ، اور خصوصاً ان لوگوں کیلئے ایک نسخۂ کیمیا ہے جو بے روزگاری ، غربت اور قرضوں کی وجہ سے انتہائی پریشان حال اور سرگرداں رہتے ہوں، اور تقویٰ سے مراد ہے اللہ تعالیٰ سے ایسا خوف کھانا جو بندے کو اللہ تعالیٰ کی نافرمانی اور حرام کام سے روک دے ، اور جب کسی انسان کے دل میں اللہ تعالیٰ کا ایسا ڈرو خوف پیدا ہو جاتا ہے کہ جس کی وجہ سے وہ پرہیزگار بن جاتا ہے اور تمام حرام کاموں سے اجتناب کرنے لگ جاتا ہے تو اس سے سورۂ طلاق میں اللہ تعالیٰ کا یہ وعدہ ہے : { وَمَنْ یَّتَّقِ اللّٰہَ یَجْعَلْ لَّہٗ مَخْرَجًا وَّیَرْزُقْہُ مِنْ حَیْثُ لَا یَحْتَسِبُ } (سورۂ طلاق : ۲،۳) ’’ اور جو شخص اللہ تعالیٰ سے ڈرتا ہے ، اللہ اس کیلئے مشکلات سے نکلنے کی کوئی نہ کوئی راہ پیدا کردیتا ہے ، اور اسے ایسی جگہ سے رزق دیتا ہے جہاں سے اسے وہم وگمان بھی نہیں ہوتا ‘‘۔ ََ اوراگلی آیت میں فرمایا :
Flag Counter