Maktaba Wahhabi

65 - 257
بے اثر کردے گا،کیونکہ ہر چیز میں اس کی زبردست حکمت ہے،وہ ہر چیز پر قادر اور ہر چیز کا جاننے والا ہے،وہ اگر کچھ دے تو کوئی روکنے والا نہیں،اورجو روک لے اسے کوئی دینے والا نہیں،اور جو فیصلہ کردے اسے کوئی ٹالنے والا نہیں،اسی کی بادشاہت ہے اور اسی کے لیے تعریف،اوروہی ہر چیز پر قادر ہے،اورتوفیق دینا اسی کا کام ہے۔ سوال نمبر14: اس دور میں نفاق اور منافقین کاکافی زور وشور ہے،نیز اسلام اورمسلمانوں کی مخالفت میں ان کے متعدد وسائل ہیں،اس لیے بہتر ہوگا کہ آپ مسلمانوں کو آگاہ کرتے ہوئے منافقین کے اوصاف،نفاق کے اقسام،اور اس کے خطرات پر روشنی ڈالدیں؟ جواب: نفاق کے خطرات زبردست،اور منافقین کی شرارتیں بے شمار ہیں،جیساکہ اللہ تعالیٰ نے اپنی مقدس کتاب میں سورہ بقرہ وغیرہ میں،اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے احادیث میں ان کے اوصاف وضاحت کے ساتھ بیان فرمائے ہیں،چنانچہ ان کے اوصاف کے متعلق اللہ تعالیٰ کاارشاد ہے: "وَمِنَ النَّاسِ مَن يَقُولُ آمَنَّا بِاللّٰهِ وَبِالْيَوْمِ الْآخِرِ وَمَا هُم بِمُؤْمِنِينَ﴿٨يُخَادِعُونَ اللّٰهَ وَالَّذِينَ آمَنُوا وَمَا يَخْدَعُونَ إِلَّا أَنفُسَهُمْ وَمَا يَشْعُرُونَ﴿٩﴾فِي قُلُوبِهِم مَّرَضٌ فَزَادَهُمُ اللّٰهُ مَرَضًا ۖ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ بِمَا كَانُوا يَكْذِبُونَ"(سورۃ البقرہ:8 تا 10)
Flag Counter