Maktaba Wahhabi

201 - 257
انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کعبی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی درج ذیل حدیث بھی اسی بات پر دلالت کرتی ہے جس میں یہ ذکر ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "اللہ تعالیٰ نے مسافر سے روزہ کی اور آدھی نماز کی تخفیف کردی ہے اور حاملہ اور دودھ پلانے والی عورتوں سے روزہ کی"(صحیح مسلم و سنن اربعہ) سوال نمبر9: وہ لوگ جن کے لیے روزہ نہ رکھنے کی اجازت ہے مثلاً عمر رسیدہ مرد و عورت اور ایسا مریض جس کے شفا یا ب ہونے کی امید نہ ہو۔ایسے لوگوں کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ کیا روزہ نہ رکھنے کے عوض انہیں فدیہ دینا ہو گا؟ جواب: جو شخص بڑھاپے کی وجہ سے یا کسی ایسی بیماری کی وجہ سے جس شفایاب ہونے کی امیدنہ ہو،روزہ رکھنے پر قادر نہ ہواسے ہر دن کے بدلے بصورت استطاعت ایک مسکین کو کھانا کھلانا ہو گا جیسا کہ صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین کی ایک جماعت جن میں ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ بھی ہیں۔کا فتوی ہے۔ سوال نمبر10: حیض اور نفاس والی عورتوں کے لیے روزہ رکھنے کا کیا حکم ہے؟اور اگر انھوں نے چھوڑے ہوئے روزوں کی قضا آئندہ رمضان تک مؤخر کر دی تو ان پر کیا لازم ہے؟
Flag Counter