Maktaba Wahhabi

174 - 257
اگر کسی نے سونے اور چاندی کے برتن بنوابھی لیے تو اس کو ان کی زکاۃ دینی ہو گی ساتھ ہی اللہ عزوجل سے توبہ کرنی ہو گی اور ان برتنوں کو زیورات یا اسی جیسی چیزوں سے بدلنا ہوگا جو برتن کے مشابہ نہ ہوں۔ سوال نمبر15: بعض کسان زراعت میں صرف بارش کے پانی پر اکتفا کرتے ہیں تو کیا اس پیداوار میں زکاۃ ہے؟ اور کیا اس کا حکم اس پیداوار سے مختلف ہو گا جسے پانی کی مشین اور موٹر کے ذریعہ سینچا گیا ہو؟ جواب: جو غلے یا پھل مثلاً کھجور،کشمش،گیہوں اور جو وغیرہ،بارش کے پانی سے یا نہروں سے یا بہتے چشموں سے سینچائی کر کے پیدا کئے گئے ہوں ان میں دسواں حصہ زکاۃ ہے اور جو پانی کی مشین وغیرہ کے ذریعہ سینچ کر پیدا کئے گئے ہوں ان میں بیسواں حصہ کیونکہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث ہے آپ نے فرمایا: "جس کو آسمان نے سیراب کیا ہو اس میں دسواں حصہ زکاۃ ہے اور جس کو آلات کے ذریعہ سینچا گیا ہو اس میں بیسواں حصہ "(صحیح بخاری بروایت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ) سوال نمبر16: بعض مزرعوں میں کئی طرح کے میوے اور زسبزیاں پیدا ہوتی ہیں کیا ان میں زکاۃ ہے ؟ اور وہ کون کون سی پیداوار ہیں جن میں زکاۃ واجب ہوتی ہے؟
Flag Counter