Maktaba Wahhabi

239 - 246
’’ میری سنت کواور میرے بعد آنےوالے ہدایت یافتہ خلفاء کی سنت کولازم پکڑو۔‘‘[1] حضرت حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ فرماتےہیں:’’ ہروہ عبادت جسےصحابہ نےنہ کیا ہوتو اسے نہ کرو۔‘‘ [2] اورجیسے آپ کےفعل کی متابعت کرناسنت کہلاتاہےاسی طرح صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اس فعل کوچھوڑ دیا کرتے تھےجسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےبھی چھوڑ دیا تھا، الا یہ کہ چھوڑنے کا سبب معلوم ہوگیاہو، جیسا کہ اللہ کےرسول صلی اللہ علیہ وسلم نےایک خاص جانور(گوہ) کاکھانا چھوڑ دیا تھا،صحابہ کرام نےجب اس کا سبب پوچھا توآپ نےبتایا کہ یہ میرے وطن میں نہیں پایا جاتا، اس لیے مجھے اس سےکوئی رغبت نہیں ہے۔[3] اس بات کی مزید وضاحت کےلیے عرض ہےکہ اگر کسی فعل کےکرنے کاجوازنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کےزمانہ میں موجود تھااوراس کےکرنے میں کوئی رکاوٹ بھی نہیں تھی،پھر بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نےاسے نہیں کیا تواس کا نہ کرنا(اسے چھوڑدینا)ہی سنت ہوگا جیسا
Flag Counter