Maktaba Wahhabi

217 - 224
ثقیفہ بنی ساعدہ میں موجود بقیہ، بیعت کر کے آپ کا اقتدر تسلیم کرنے والوں پر قائم ہوا پھر بقیہ افرادِ امت کے بیعت کرتے چلے جانے اور آپ کی اطاعت و نصرت اختیار کرتے چلے جانے سے آپ کے اقتدار کا دائرہ وسیع تر ہوتا گیا مگر یہ وسیع ہوتا ہوا دائرہ وہاں رک گیا جہاں مرتدین و منکرین زکوٰۃ کی حدیں شروع ہو گئیں۔ وہان اہل ایمان کی نصرت ہی سے ان کی سرکوبی ممکن ہوئی اور تھوڑے ہی عرصہ میں ان تمام بلادِ اسلامیہ پر آپ کا اقتدار قائم ہو گیا جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم چھوڑ کر گئے تھے پھر اہل ایمان کی نصرت ہی سے آپ کے اقتدار کا دائرہ کار پہلے سے زیرِ خلافت علاقوں سے بھی آگے بڑھنا شروع ہو گیا۔ علی رضی اللہ عنہ کا اقتدار شام کے مومنین کی بیعت، اطاعت اور نصرت میسر نہ آنے کی بنا پر بلادِ شام پر قائم نہ ہو سکا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے بعد آنے والے دو خلفاء کا اقتدار بھی تمام اہل ایمان کی وفاداری فوراً میسر آ جانے پر پورے بلادِ اسلامیہ پر باآسانی قائم ہو گیا مگر علی رضی اللہ عنہ کو اہل شام کی بیعت، اطاعت و نصرت میسر نہ آ سکنے پر آپ رضی اللہ عنہ کا اقتدار بلادِ شام پر قام نہ ہو سکا۔
Flag Counter