Maktaba Wahhabi

168 - 224
بارے میں ارشاد فرماتا ہے کہ:۔ ﴿اِنَّآ اَنْزَلْنَآ التَّوْرٰۃَ فِیْھَا ھُدًی وَّنُوْرٌ یَحْکُمُ بِھَا النَّبِیُّوْنَ الَّذِیْنَ اَسْلَمُوْا﴾ ’’ بیشک ہم نے تورات نازل کی جس میں ہدایت اور نور ہے ، انبیاء جو کہ اﷲکے فرمانبردار تھے اسی کے مطابق معاملات کے فیصلے کیا کرتے تھے۔‘‘ (المائدہ:44) ﴿اِنَّآ اَنْزَلْنَآ اِلِیْکَ الْکِتٰبَ بِالْحَقِّ لِتَحْکُمَ بَیْنَ النَّاسِ بِمَآ اَرٰکَ اللّٰہُ﴾ ’’ بیشک ہم ہی نے تمہاری طرف یہ کتاب حق کے ساتھ نازل کی ہے تا کہ تم لوگوں کے درمیان اس کے مطابق فیصلے کرو جو اﷲنے تم کو دکھایا ہے۔‘‘ (النسائ:105)۔ 3۔انبیاء بنی اسرائیل (میں سے موسیٰ، داؤد اور سلیمان علیہم السلام) اور بنی اسرائیل کے بعد نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنی اپنی امت کی حالتِ غلبہ میں بھی سیاست کے ذمہ دار تھے چنانچہ انبیاء کے بعد امت کی حالتِ غلبہ میں بھی سیاست کے ذمہ دار خلفاء ہوں گے۔ 4۔انبیاء بنی اسرائیل (میں سے موسیٰ اور دیگر زیادہ تر انبیاء علیہم السلام) اور بنی سرائیل کے بعد نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنی اپنی امت کی حالتِ مغلوبیت میں بھی سیاست کے ذمہ دار تھے اور (بعض) امت کو حالتِ مغلوبیت سے نکال کر غلبہ میں لائے تھے، چنانچہ امت جب کبھی حالتِ مغلوبیت کا شکار ہو گی تب بھی اس کی سیاست کے ذمہ دار خلفاء ہی ہوں گے اور اسے مغلوبیت سے نکال کر غلبہ میں لانے کی کوشش کریں گے۔ خلیفہ و خلافت کتاب و سنت میں اس حوالے سے درج ذیل چیزیں ملتی ہیں۔ خلیفہ: ایک کے پیچھے یا بعد دوسرا آنے والا۔ خلافت: ایک کے پیچھے یا بعد دوسرے کا آنا۔
Flag Counter