Maktaba Wahhabi

166 - 224
بیعت (کے حامل) کے ساتھ اور پھر پہلی بیعت کے ساتھ تم انہیں ان کا حق دو، ان سے ان کی رعیت کے بارے میں اﷲپوچھے گا۔‘‘ اگر کوئی امام اپنے سے پہلی بیعت کے حامل کے حق میں دستبردار نہیں بھی ہوتا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کی اطاعت میں اس کی بیعت کرنے والے مسلمان اس کی بیعت چھوڑ کر پہلی بیعت کے حامل کی بیعت کر لیں گے اور اگر بعد کی بیعت والاامام بغیر شرعی دلیل کے اپنی امامت پہ قائم رہتا ہے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ذیل کے حکم کی اطاعت میں اسے قتل کر دیں گے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ:۔ [اِذَا بُوْیِعَ لِخَلِیْفَتَیْنِ فَاقْتُلُوا الْاٰخَرَ مِنْھُمَا] [مسلم ، کتاب الامارۃ۔ ابو سعید رضی اللّٰه عنہ ] ’’ جب دو خلیفوں کے ہاتھ پہ بیعت ہو جائے تو ان دونون میں سے بعد والے کو قتل کر دو۔‘‘
Flag Counter