Maktaba Wahhabi

8 - 59
بسم اللّٰه الرحمن الرحيم استقامت (راہِ دین پر ثابت قدمی) استقامتِ دین: استقامتِ دین ہر مسلمان کا فریضہ ہے ۔ اوراللہ تعالیٰ نے اپنے دین پر استقامت اختیار کرنے کا کئی آیات میں حکم دیا ہے جیساکہ ارشادِ الٰہی ہے: {فَا سْتَقِمْ کَمَآ اُمِرْتَ وَمَنْ تَابَ مَعَکَ وَلَا تَطْغَوْا اِنَّہ‘ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌo} (سورۂ ھود:۱۱۲) ’’پس آپ جمے رہیئے جیسا کہ آپ کو حکم دیا گیا ہے اور وہ لوگ بھی جو آپ کے ساتھ توبہ کرچکے ہیں ،خبردار! تم حد سے نہ بڑھنا، اللہ تمہارے تمام اعمال کا دیکھنے والا ہے۔‘‘ دوسری آیت میں ارشاد ہوا : {فَلِذٰلِکَ فَادْعُ وَاسْتَقِمْ کَمَا اُمِرْتَ وَلَا تَتَّبِعْ اَھْوَآئَ ھُمْ} (سورۃ الشوریٰ:۱۵) ’’پس آپ لوگوں کو اسی طرف بلاتے رہیں اور جو کچھ آپ سے کہا گیا ہے اسی پر مضبوطی سے جم جائیں اور ان کی خواہشات پر نہ چلیں ۔‘‘ حضرت سفیان بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے: (( قُلْتُ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! قُلْ لِّیْ فِی الْاِسْلَامِ قَوْلاً لَآاَسْاَلُ عَنْہُ
Flag Counter