Maktaba Wahhabi

16 - 180
انسانی جسم تھکن محسوس کرنے لگتا ہے بالکل اسی طرح ذہن بھی مسلسل مطالعہ سے اکتاہٹ محسوس کرنے لگتا ہےنتیجتاً آدمی ذہنی آسودگی کے لیے خوشی طبعی چاہتا ہے میں نے اپریل2004ء کو لاہور سے فرضی قصے کہانیاں سے پاک بچوں کا میگزین نکالا تو اس میں’’ مسکراہٹیں‘‘ کے نام سے باقاعدہ ایک سلسلہ شروع کیا گیا جس میں خوش طبعی اور مزاح کے واقعات بطور لطیفے شائع ہوتے ہیں۔ رائج الوقت من گھڑت لطیفوں کے بجائے اس میگزین میں ہم تاریخ اسلام سے ایسے واقعات درج کرتے جو اسے اندر خوش طبعی کا پہلو رکھتے ہیں جنہیں پڑھتے ہی بندہ مسکرانے لگتا ہے، نعمانی کتب خانہ اردو بازار میں ایک روز’’ ننھے مجاہد‘‘ کے ایک ایسے شمارے کی ورق گردان کرتےکرتے جب یہ سلسلہ محترم ضیاء نعمانی صاحب نے دیکھا تو پسند فرمایا۔ انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ اس پر ایک مکمل کتاب شائع ہونی چاہیے اور ساتھ ہی انہوں نے اس کام کی ذمہ داری بھی مجھے سونپ دی۔ اگرچہ یہ کام زیادہ مشکل نہ تھا، تاہم صاحب علم احباب جانتے ہیں کسی بھی موضوع پر میٹر کی تلاش کافی مشکل مرحلہ ہوتا ہے۔ باالخصوص خوش طبعی اور مزاح سے بھرپور ایسے واقعات تلاش کرنے کے لیے بہت سی کتب کی ورق گردانی کرنا پڑی۔ خوش طبعی اور مزاح کے بہت سے واقعات جمع ہوسکتے تھے، لیکن میں نے اس کتاب میں صرف وہی واقعات شامل کیے ہیں جو تاریخ میں معتبر اور معیاری ہیں۔ یہ واقعات اپنے اندر خوش طبعی کے پہلو بھی رکھتے ہیں اور یہ بھی حقیقت ہے کہ یہ تاریخ میں خود سچائی کی مہر بھی رکھتے ہیں اور بصیرت کےپہلو بھی۔ مجھے امید ہے کہ دوران مطالعہ ذہنی آسودگی کے لیے یہ کتاب ذائقہ بدلنے کا
Flag Counter