Maktaba Wahhabi

12 - 358
سے تضلیلِ اُمت کے مواقع حاصل کرتے رہتے ہیں۔ ہر فرعونے را موسیٰ کے مصداق اس فتنے کی سرکوبی کے لیے عصرِ حاضر کے عظیم راہنما، سرمایۂ اہلِ حدیث، شارح قرآن جناب حافظ صلاح الدین یوسف ۔حفظہ اللّٰه ومتعنا بطول حیاتہ۔ کا قلمِ سیال حرکت میں آیا اور بتوفیق اﷲ علمی دلائل سے فتنۂ غامدیت کی تفنید فرمائی اور یوں منہجِ محدثین کی ترجمانی کا حق ادا کر دیا۔ فجزاہ اللّٰه عنا وعن المسلمین خیر الجزاء۔ ہم حافظ صاحب کی اس گراں قدر علمی خدمت پر اُن کے شکر گزار بھی ہیں اور علم و عمل و اخلاص میں اضافے کے لیے دعا گو بھی۔ اﷲ تعالیٰ ان کی ان مساعیِ حمیدہ کو قبول فرمائے اور خلقِ کثیر کی ہدایت کا ذریعہ بنائے اور اس محنت کو ان کے میزانِ حسنات کا ذخیرہ بنا دے۔ مضمونِ ہذا کا مطالعہ کرنے والوں پر عیاں ہوگا کہ غامدی شبہات تارِ عنکبوت سے بھی زیادہ کمزور ہیں۔ {وَاِنَّ اَوْھَنَ الْبُیُوْتِ لَبَیْتُ الْعَنْکُبُوْت}، جو نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کے جھرمٹ میں تو شاید مؤثر ثابت ہوں، لیکن علمی حلقوں میں ان کی کوئی حیثیت نہیں۔ اﷲ تعالیٰ اس کتاب کو اپنے عباد و بلاد کے لیے نافع بنائے۔ وصلی اللّٰه علی نبینا محمد وبارک وسلم۔ وکتبہ عبداﷲ ناصر رحمانی (کراچی) مئی ۲۰۱۵ء
Flag Counter