Maktaba Wahhabi

جنت کا راستہ

مؤلف: عبد اللہ بن احمد العلاف

ناشر: دائرہ نور القرآن

مترجم: خلیق الرحمٰن قدر

مذکورہ بالا دلائل سے ثابت ہوتا ہے کہ ترکِ نماز کفر ہے۔لہٰذا نماز چھوڑنے والوں پر مرتدوں کے احکام نافذ کرنا چاہئیں ۔کسی بھی حدیث میں یہ ذکر نہیں ہے کہ تارکِ صلوٰۃ مومن ہے۔یا وہ جنت میں جائے گا۔کچھ لوگ ان احادیث کی تاویل کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ کفر سے مراد کفر نعمت ہے۔یا یہ چھوٹا کفر ہے۔لیکن جواباً عرض ہے: 1-نماز چھوڑنے والے سے شادی بیاہ نہیں کرنی چاہئے۔اگر نکاح ہو جائے اور وہ نماز نہ پڑھتا ہو تو اس کا نکاح باطل ہوگا۔اس کی بیوی اس کے لئے جائز نہیں ہے۔فرمانِ الٰہی ہے: ﴿فَإِنْ عَلِمْتُمُوهُنَّ مُؤْمِنَاتٍ فَلَا تَرْجِعُوهُنَّ إِلَى الْكُفَّارِ لَا هُنَّ حِلٌّ لَهُمْ وَلَا هُمْ يَحِلُّونَ لَهُنَّ﴾ ’’اگر تمہیں علم ہے کہ یہ عورتیں مومن ہیں تو پھر انہیں کافروں کی طرف مت لوٹاؤ۔یہ کافر ان عورتوں کے لئے اور یہ عورتیں ان کافروں کے لئے حلال نہیں ہیں ۔(الممتحنہ:101)۔ اگر کوئی شخص پہلے نماز پڑھتا ہو پھر وہ چھوڑ دے تو بھی اس کا نکاح فسخ ہو جائے گا۔اس کی بیوی اس کے لئے جائز نہیں ہے۔ 3بے نمازی کو مکہ میں داخل ہونا جائز نہیں ہے۔کیونکہ فرمانِ الٰہی ہے: ﴿یٰٓاَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْآ اِنَّمَا الْمُشْرِکُوْنَ نَجَسٌ فَلَا یَقْرَبُوا الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ بَعْدَ عَامِھِمْ ھٰذَا﴾(توبہ:28)۔ اے ایمان والو!بے شک مشرک لوگ ناپاک ہیں ۔یہ لوگ اس سال کے بعد مسجد حرام میں داخل نہ ہوں ۔ 4۔بے نمازی کو میراث میں حق بھی نہیں ملنا چاہیے۔کیونکہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کا اِرشادِ گرامی ہے: ﴿لاَ يَرِثُ المُسْلِمُ الكَافِرَ وَلاَ الكَافِرُ المُسْلِمَ﴾(متفق علیہ)۔ یعنی کوئی مسلمان کسی کافر کا اور کوئی کافر کسی مسلمان کا وارث نہیں بن سکتا۔
x
صفحہعنوان
6جنت کا راستہ
6توحید
7توحید کے مخالف اُمور(شرک)
9لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہ ُ کا معنیٰ
11کفر کی اقسام
13اسلام
15اسلام کو توڑنے والے دس اُمور
18نفاق اور اس کی اقسام
18شرک کے خطرات
20وضو اور غسل کی صفات
22نماز نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
29آیت الکرسی
31نماز نہ پڑھنے والوں کے متعلق حکم
34نمازِ جنازہ
36صبح و شام کے اذکار
37جمعۃ المبارک کے آداب
41مساجد کا حکم۔مسجد میں جانے کے آداب
48نماز کی قدر و منزلت
54احکامِ زکوٰۃ
58صدقہ وزکوٰۃ کے فوائد
59رمضان المبارک
79فضائل اعمال و اقوال
92حسن اخلاق،صلہ رحمی اور نیکی کی فضیلت
106نیکوکاروں کی بخشش
112گناہوں کا کفارہ
116ایک منٹ
119خواتین کا خزانہ
121دین کے مخالف اُمور
125مسنون دم جھاڑ
127نمازِ جنازہ اور تدفین کا طریقہ
129ثلاثیاتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
133تمباکونوشی
138پسندیدہ کلمات
139چند شرعی احکامات
142چند حرام کردہ امور
152حقیقت تقویٰ
158مومنوں کاگھر
169شاہراہ جنت
172گناہوں کو حقیر مت سمجھئے:
173خوش قسمتی سے ہم نے قرآن تھاما
174عورت اور نماز نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
177خواتین اور رمضان المبارک
179اجروثواب کے دروازے
183دل کی پکار
Flag Counter