Maktaba Wahhabi

جادو کا علاج قرآن وسنت کی روشنی میں

مؤلف: فضیلۃ الشیخ وحید بن عبد السلام بالی

ناشر: دار الداعی للنشر والتوزیع ریاض

سال شائع: 2005ء

مترجم: ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد

(۲) مریض سے کہیں کہ وہ روزانہ سو بار استغفار کرے۔ (۳) لاَحَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ إِلَّا بِاللّٰهِ کا وِرد بھی کم از کم سو مرتبہ روزانہ کرے، ایک ماہ گزرنے کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم س پر پھر دم کریں ، اور اس کے بعد وہی طریقہ اپنائیں جو پہلی دونوں حالتوں میں ذکر کردیا گیا ہے۔ تیسرا مرحلہ …علاج کے بعد اگر مریض کو اللہ تعالیٰ آپ کے ذریعے شفا دے دے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم للہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں کہ جس کی توفیق سے ایسا ہوا، اس کامیابی پر آپ کی عاجزی و انکساری میں اضافہ ہونا چاہئے، نہ یہ کہ آپ تکبر کا شکار ہوجائیں ، فرمانِ الٰہی ہے: ﴿…لَئِنْ شَکَرْتُمْ لَاَزِیْدَنَّکُمْ وَلَئِنْ کَفَرْتُمْ اِنَّ عَذَابِیْ لَشَدِیْدٌ﴾ ’’اگر تم شکر کرو گے تو میں تمہیں ضرور بالضرور اور زیادہ عطا کروں گا ۔اور اگر تم نے ناشکری کی تو جان لو کہ میرا عذاب سخت ہے۔‘‘[إبراہیم:۷] شفایابی کے بعد اس با ت کا اندیشہ ہوتاہے کہ مریض پر دوبارہ جادو کردیا جائے، کیونکہ جادو کا عمل کرنے والے لوگوں کو جب یہ معلوم ہوتا ہے کہ مریض کسی معالج کے پا س علاج کروا رہا ہے تو وہ جادوگروں سے اس پر دوبارہ جادو کر دینے کا مطالبہ کرتے ہیں ، اس لئے مریض کو چاہئے کہ وہ علاج کے متعلق کسی کو کچھ خبر نہ ہونے دے ، اور درج ذیل کاموں کی پابندی کرے: (۱) نماز باجماعت پڑھنے کی پابندی کرے۔ (۲) گانے اور موسیقی وغیرہ سننا چھوڑ دے۔ (۳) ہرکام کرتے وقت ’’بسم اللہ‘‘ پڑھے۔ (۴) نمازِ فجر کے بعد لاَ إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لُہٗ، لَہٗ الْمُلْکُ وَلَہٗ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلیٰ کُلِّ شَیْیٍٔ قَدِیْرٌ کا وِرد روزانہ سو مرتبہ کیا کرے۔ (۵) روزانہ قرآن کی تلاوت پابندی کے ساتھ کرے، اگر نہ پڑھ سکتا ہو تو تلاوت سنتا رہے۔ (۶) نیک لوگوں کے ساتھ اپنا اُٹھنا بیٹھنا رکھے۔ (۷) سونے سے پہلے وضو کر لیا کرے اور آیت الکرسی پڑھ کر سوئے۔
x
صفحہعنوان
22دسویں ایڈیشن کامقدمہ
26مقدمہ طبع اوّل
29پہلا حصہ سحر کی تعریف
30شیطان کا قرب حاصل کرنے کے لئے جادوگروں کے بعض طریقے
32دوسرا حصہ جادو قرآن و سنت کی روشنی میں
32(۱) جنوں او رشیطانوں کے وجود پر دلائل
36(۲) جادو کے وجود پر دلائل
40اعتراض اور اس کا جواب
43علماء کے اقوال:
47تیسرا حصہ جادو کی اَقسام
47امام رازی رحمہ اللہ کے نزدیک جادو کی اقسام
49امام راغب رحمہ اللہ کے نزدیک اقسامِ جادو
49اقسامِ جادو کے متعلق ایک وضاحت
51چوتھا حصہ جادوگر جنوں کو کیسے حاضر کرتا ہے؟
51جادوگر اور شیطانوں کے درمیان طے پانے والا معاہدہ
52جادوگر جنوں کو کیسے حاضر کرتا ہے؟
58جادوگر کو پہچاننے کی نشانیاں
60پانچواں حصہ شریعت ِاسلامیہ میں جادو کا حکم
60شریعت میں جادوگر کے متعلق فیصلہ
62اہل کتاب کے جادوگر کا حکم
63کیا جادو کا علاج جادو سے کیا جاسکتا ہے؟
63کیا جادو کا علم سیکھنا درست ہے؟
65جادو، کرامت اور معجزہ میں فرق
67چھٹا حصہ جادو کا توڑ
681۔سحر تفریق … جدائی ڈالنے والا جادو
69سحر تفریق (جدائی ڈالنے)کی کئی شکلیں ہیں:
69سحر تفریق کی علامات:
70سحر تفریق کیسے واقع ہوجاتا ہے؟
70سحر تفریق کا علاج
77سحر تفریق کے علاج کے عملی نمونے
852۔ سحر محبت
85سحر محبت کی علامات
85سحر محبت کیسے ہوتا ہے؟
86سحر محبت کے اُلٹے اثرات
86سحر محبت کے اسباب
87جائز سحر محبت
88سحر محبت کا علاج
88سحر محبت کے علاج کا ایک عملی نمونہ
893۔ سحر تخیل (وہم میں مبتلا کرنے والا جادو)
89سحر تخیل کی علامات
90سحر تخیل کیسے ہوجاتا ہے؟
90سحر تخیل کا توڑ
91سحر تخیل کے توڑ کا عملی نمونہ
914۔ سحر جنون
92سحر جنون کی علامات
92سحر جنون کیسے ہوجاتا ہے؟
93سحر جنون کا علاج
94سحر جنون کے علاج کا عملی نمونہ
955۔ سحر خمول ( کاہلی و سستی)
95سحر خمول کی علامات
95سحر خمول کیسے ہوجاتا ہے؟
95سحر خمول کا علاج
966۔ سحر ہواتف (چیخ و پکار)
96سحرہواتف کی علامات
96سحر ہواتف کیسے ہوجاتا ہے؟
97سحرہواتف کا علاج
987۔ سحر اَمراض
98اس کی علامات:
98سحرِ امراض کیسے ہوجاتا ہے؟
100سحرِ اَمراض کا علاج
100سحر امراض کے علاج کے عملی نمونے
1038۔سحر استحاضہ
103استحاضہ کیا ہوتا ہے ؟
104سحر استحاضہ کا علاج
104سحر استحاضہ کے علاج کا عملی نمونہ
104شادی میں رکاوٹیں ڈالنے کا جادو
104اس جادو کی علامات:
104یہ جادو کیسے ہوجاتاہے؟
105اس جادو کا علاج
106اس جادو کے علاج کا عملی نمونہ
107جادو کے متعلق چند اہم معلومات
108مریضہ کواللہ نے جائے جادو دِکھلا دی
109ساتواں حصہ بیوی سے قرب کی بندش کا جادو
110بندشِ جماع کے جادو کا علاج
112جادو، نامردی اور جنسی کمزوری میں فرق
112نامردی کا علاج
113بانجھ پن اور ناقابل اولاد ہونا
113مرد کا ناقابل اولاد ہونا:
113جِنات کی وجہ سے ناقابل اولاد ہونے کی کچھ علامات:
114بانجھ پن کا علاج
115سرعت ِانزال کا علاج
115جادو سے بچنے کے لئے اِحتیاطی تدابیر
121بندشِ جماع والے جادو کے علاج کا عملی نمونہ
122بندشِ جماع والا جادو پاگل پنے میں تبدیل ہوگیا
122نظر بد کا علاج
122نظر بد کی تاثیر پر قرآنی دلائل
124نظر بد کے مؤثرہونے پر حدیث ِنبوی سے چند دلائل
125نظر بد کی حقیقت کے بارے میں علماء کے اقوال
127نظر بد اور حسد میں فرق
128جن کی نظر بدبھی اِنسان کو لگ سکتی ہے!
128نظر بد کا علاج
131نظر بد کے علاج کے عملی نمونے
Flag Counter