Maktaba Wahhabi

جادو کا علاج قرآن وسنت کی روشنی میں

مؤلف: فضیلۃ الشیخ وحید بن عبد السلام بالی

ناشر: دار الداعی للنشر والتوزیع ریاض

سال شائع: 2005ء

مترجم: ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد

130
غسل کی مشروعیت (۱) رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: ’’نظر بد کا لگنا بر حق ہے، اور اگر کوئی چیز تقدیر سے سبقت لے جانے والی ہوتی تو وہ نظر بد ہوتی، اور جب تم میں سے کسی ایک سے غسل کا مطالبہ کیا جائے تو وہ ضرور غسل کرے۔‘‘[1] (۲) حضرت عا ئشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ ’’جس شخص کی نظر بد کسی کو لگ جاتی تھی اسے وضو کرنے کا حکم دیا جاتا تھا، پھر اس پانی سے مریض کو غسل کرا دیا جاتا تھا‘‘[2] ان دونوں حدیثوں سے یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ جس شخص کی نظر کسی کو لگی ہو وہ مریض کے لئے وضو یا غسل کرے۔ دوسرا طریقہ:مریض کے سر پر ہاتھ رکھ کر یہ دعا پڑھیں: ( بِسْمِ اللّٰہِ اَرْقِیْکَ، وَاللّٰہُ یَشْفِیْکَ مِنْ کُلِّ دَائٍ یُّؤْذِیْکَ وَمِنْ کُلِّ نَفْسٍ اَوْ عَیْنٍ حَاسِدٍ اللّٰہُ یَشْفِیْکَ ، بِسْمِ اللّٰہِ اَرْقِیْکَ ) [3] ’’میں اللہ کے نام کے ساتھ تجھے دم کرتا ہوں اور اللہ تجھے ہر تکلیف دہ بیماری اور ہر روح بد یا حسد کرنے والی آنکھ کی برائی سے شفادے گا۔میں اللہ کے نام کے ساتھ تجھے دم کرتا ہوں ۔‘‘ تیسرا طریقہ:مریض کے سر پر ہاتھ رکھ کر یہ دعا پڑھیں: ( بِسْمِ اللّٰہِ یُبْرِیکَ، مِنْ کُلِّ دَائٍ یَّشْفِیْکَ، وَمِنْ شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَ، وَمِنْ شَرِّ کُلِّ ذِیْ عَیْنٍ ) [4] ’’اللہ کے نام کے ساتھ، وہ اللہ تجھے ہر بیماری سے شفادے گا او رہر حسد کرنے والے کے شر سے جب وہ حسد کرے اور ہر نظر بد کے شر سے ‘‘ چوتھا طریقہ:مریض کے سر پر ہاتھ رکھ کر یہ دعا پڑھیں: ( اللّٰھُمَّ رَبَّ النَّاسِ اَذْھِبِ الْبَأْسَ، وَاشْفِ اَنْتَ الشَّافِیْ لاَ شِفَائَ اِلاَّ شِفَاؤُکَ شِفَائً لاَّیُغَادِرُ سَقَمًا ) [5] ’’اے اللہ ! تو لوگوں کاپروردگار ہے، تکلیف دور فرما اور شفا بخش کیونکہ تو شفا بخشنے والا ہے۔ تیری شفا کے علاوہ کوئی شفا نہیں ایسی شفا عطا فرما جو بیماری کو جڑ سے اکھاڑ دے‘‘ پانچواں طریقہ:مریض کے سر پر ہاتھ رکھ کر آخری تین سورتیں پڑھیں اور اس پر دم کریں ۔[6]
x
صفحہعنوان
22دسویں ایڈیشن کامقدمہ
26مقدمہ طبع اوّل
29پہلا حصہ سحر کی تعریف
30شیطان کا قرب حاصل کرنے کے لئے جادوگروں کے بعض طریقے
32دوسرا حصہ جادو قرآن و سنت کی روشنی میں
32(۱) جنوں او رشیطانوں کے وجود پر دلائل
36(۲) جادو کے وجود پر دلائل
40اعتراض اور اس کا جواب
43علماء کے اقوال:
47تیسرا حصہ جادو کی اَقسام
47امام رازی رحمہ اللہ کے نزدیک جادو کی اقسام
49امام راغب رحمہ اللہ کے نزدیک اقسامِ جادو
49اقسامِ جادو کے متعلق ایک وضاحت
51چوتھا حصہ جادوگر جنوں کو کیسے حاضر کرتا ہے؟
51جادوگر اور شیطانوں کے درمیان طے پانے والا معاہدہ
52جادوگر جنوں کو کیسے حاضر کرتا ہے؟
58جادوگر کو پہچاننے کی نشانیاں
60پانچواں حصہ شریعت ِاسلامیہ میں جادو کا حکم
60شریعت میں جادوگر کے متعلق فیصلہ
62اہل کتاب کے جادوگر کا حکم
63کیا جادو کا علاج جادو سے کیا جاسکتا ہے؟
63کیا جادو کا علم سیکھنا درست ہے؟
65جادو، کرامت اور معجزہ میں فرق
67چھٹا حصہ جادو کا توڑ
681۔سحر تفریق … جدائی ڈالنے والا جادو
69سحر تفریق (جدائی ڈالنے)کی کئی شکلیں ہیں:
69سحر تفریق کی علامات:
70سحر تفریق کیسے واقع ہوجاتا ہے؟
70سحر تفریق کا علاج
77سحر تفریق کے علاج کے عملی نمونے
852۔ سحر محبت
85سحر محبت کی علامات
85سحر محبت کیسے ہوتا ہے؟
86سحر محبت کے اُلٹے اثرات
86سحر محبت کے اسباب
87جائز سحر محبت
88سحر محبت کا علاج
88سحر محبت کے علاج کا ایک عملی نمونہ
893۔ سحر تخیل (وہم میں مبتلا کرنے والا جادو)
89سحر تخیل کی علامات
90سحر تخیل کیسے ہوجاتا ہے؟
90سحر تخیل کا توڑ
91سحر تخیل کے توڑ کا عملی نمونہ
914۔ سحر جنون
92سحر جنون کی علامات
92سحر جنون کیسے ہوجاتا ہے؟
93سحر جنون کا علاج
94سحر جنون کے علاج کا عملی نمونہ
955۔ سحر خمول ( کاہلی و سستی)
95سحر خمول کی علامات
95سحر خمول کیسے ہوجاتا ہے؟
95سحر خمول کا علاج
966۔ سحر ہواتف (چیخ و پکار)
96سحرہواتف کی علامات
96سحر ہواتف کیسے ہوجاتا ہے؟
97سحرہواتف کا علاج
987۔ سحر اَمراض
98اس کی علامات:
98سحرِ امراض کیسے ہوجاتا ہے؟
100سحرِ اَمراض کا علاج
100سحر امراض کے علاج کے عملی نمونے
1038۔سحر استحاضہ
103استحاضہ کیا ہوتا ہے ؟
104سحر استحاضہ کا علاج
104سحر استحاضہ کے علاج کا عملی نمونہ
104شادی میں رکاوٹیں ڈالنے کا جادو
104اس جادو کی علامات:
104یہ جادو کیسے ہوجاتاہے؟
105اس جادو کا علاج
106اس جادو کے علاج کا عملی نمونہ
107جادو کے متعلق چند اہم معلومات
108مریضہ کواللہ نے جائے جادو دِکھلا دی
109ساتواں حصہ بیوی سے قرب کی بندش کا جادو
110بندشِ جماع کے جادو کا علاج
112جادو، نامردی اور جنسی کمزوری میں فرق
112نامردی کا علاج
113بانجھ پن اور ناقابل اولاد ہونا
113مرد کا ناقابل اولاد ہونا:
113جِنات کی وجہ سے ناقابل اولاد ہونے کی کچھ علامات:
114بانجھ پن کا علاج
115سرعت ِانزال کا علاج
115جادو سے بچنے کے لئے اِحتیاطی تدابیر
121بندشِ جماع والے جادو کے علاج کا عملی نمونہ
122بندشِ جماع والا جادو پاگل پنے میں تبدیل ہوگیا
122نظر بد کا علاج
122نظر بد کی تاثیر پر قرآنی دلائل
124نظر بد کے مؤثرہونے پر حدیث ِنبوی سے چند دلائل
125نظر بد کی حقیقت کے بارے میں علماء کے اقوال
127نظر بد اور حسد میں فرق
128جن کی نظر بدبھی اِنسان کو لگ سکتی ہے!
128نظر بد کا علاج
131نظر بد کے علاج کے عملی نمونے
Flag Counter