Maktaba Wahhabi

61 - 186
ٹھنڈا کرنے کا صرف ایک ہی راستہ ہے کہ پوری عاجزی اور نیاز مندی کے ساتھ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے آگے سرتسلیم خم کردیاجائے۔ قارئین کرام ! گزشتہ صفحات میں ہم مغربی طرز معاشرت او راسلامی طرز معاشرت کا مفصل جائزہ لے چکے ہیں۔ ایک طائرانہ نظر میں دونوں تہذیبوں کا تقابل درج ذیل جدول میں ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔ نمبر شمار طرز معاشرت مغرب اسلام 1 نکاح مردوں کی غلامی سنت رسول /خاندانی نظام کی بنیاد 2 شوہر کی اطاعت آزادی نسواں میں رکاوٹ واجب ہے 3 خاندان میں مرد کی حیثیت عورت کے برابر سربراہ خاندان 4 گھرداری آیاؤں کے ذمہ عورت کے ذمہ 5 معاشی ذمہ داری مرد کی طرح عورت بھی ذمہ دار ہے صرف مرد ذمہ دار ہے 6 عورت کا دائرہ کار مرد کے دوش بدوش صرف گھر کے اندر 7 تعداد ازواج مضحکہ خیز تصور چار تک اجازت ہے 8 گرل فرینڈ/ بوائے فرینڈ جز وزندگی قطعی حرام 9 گھر کے اندر ستر تصور ہی بارگراں ہے سر سے پاؤں تک سوائے ہاتھ اور چہرہ کے 10 گھر سے باہر حجاب تاریک خیالی عصمت و عفت کی علامت 11 عریانی روشن خیالی جہالت کی رسم 12 اختلاط مرد و زن جز و معاشرت قطعی حرام 13 زنا تفریح طبع اور دل لگی کا مشغلہ قطعی حرام 14 شراب جز وحیات قطعی حرام 15 بن بیاہی اولاد قانونی اولاد کے مقابلے میں قابل ترجیح زندگی بھر کے لیے باعث ندامت و علامت 16 اولاد کی پرورش لذات حیات میں سب سے بڑی رکاوٹ والدین کے ذمہ ہے
Flag Counter