بیان کرتے ہوئے سنا ہے کہ :’’زردی استعمال کرنے کا ذکر عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے صحیحین میں بھی وارد ہے، اور داڑھی یامونچھ یا سر کے بال زعفران کے استعمال سے مستثنیٰ ہیں ۔‘‘[1] نیز یہ بھی فرماتے ہوئے سنا ہے کہ :’’مہندی یا زرد رنگ یا مہندی اور کتم کا خضاب لگانا سنت ہے۔‘‘[2] امام قرطبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں :’’جہاں تک خالص مہندی اور مہندی اور کتم کا خضاب لگانے کی بات ہے تو اس میں اختلاف کرنا مناسب نہیں ‘ کیونکہ اس بارے میں حدیثیں صحیح ہیں البتہ بعض علماء نے کہا ہے کہ اس میں مسئلہ دو حالتوں پر محمول ہے: (۱) ملک (یا شہر) کی عادت، چنانچہ جس شخص کے یہاں کا (ماحول) خضاب نہ لگانا ہواس کا ماحول کے خلاف عمل کرنا ایک قبیح اور ناپسندیدہ |