اس قدر ارزاں نہ کر خود کو،تو ہے ایسی متاعسہل ہے جس کی طلب،دشوار ہے جس کا حصولعفت وناموس کا گہوارہ ہے،تیرا وجودتو ہے اک خاتون مشرق،اس حقیقت کو نہ بھولتجھ سے ہے سازینۂ ہستی میں پیدا زیر وبمتجھ سے،فصل گل نے سیکھے!رنگ ونکہت کے اصولاک تبسم ہے ترا،روح نشاطِ آب و گلتو ہو افسردہ،تو فطرت بھی نظر آئے ملولہے ترے دم سے،توازن میں نظام کائناتتو اگر ہو مضطرب،کونین کی ہل جائے چولسادگی و عفت وایثار کا پیکر ہے توتیرے دامن پر ہے انوارِ سعادت کا نزولچشم حورانِ بہشتی کے لیے سرمہ بنیکیا کہوں،کیا شے ہے تیرے نازنیں قدموں کی دھولتیرے ماتھے کا پسینہ ہے،کہ کوثر،سلسبیلہے بہارِ خلد وطوبیٰ،یا ترے آنچل کا پھولپھوٹ نکلی،ایڑیوں کی ضرب سے،زمزم کی سوتعرش سے پایا،دعاؤں نے تری،حسنِ قبولزینب و مریم،تری آغوش کے اُجلے کنول