Maktaba Wahhabi

خواتین سے متعلق پچاس احادیث

مؤلف: اسعد اعظمی

ناشر: مکتبہ الفہیم مئوناتھ بھنجن یوپی

سال شائع: 2013

مترجم: حافظ صلاح الدین یوسف

قام بسرعۃ۔ حضرت عبد اللہ بن زمعہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو خطبہ دیتے ہوئے سنا،آپ نے(صالح علیہ السلام کی)اونٹنی کا اور اس آدمی کا ذکر فرمایا،جس نے اس کی کوچیں کاٹ دی تھیں(اور پھر اسے ذبح کردیا تھا)چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:إذ انبعث اشقاھا(یعنی یہ آیت تلاوت فرمائی اور پھر اس کے معنی بیان فرمائے)کہ اونٹنی کو ہلاک کرنے کے لیے ایک شریر آدمی اٹھا،جسے اپنے خاندان کی حمایت حاصل تھی۔پھر آپ نے عورتوں کا ذکر فرمایا اور ان کے بارے میں نصیحت فرمائی،آپ نے فرمایا:تم میں سے ایک آدمی اٹھتا ہے اور اپنی بیوی کو غلام کی طرح مارتا ہے۔(اس نادان کو یہ پتہ نہیں ہوتا کہ)شاید اپنے دن کے آخر میں(یعنی رات کو)اس کے ساتھ وہ ہم بستری کرے(مطلب یہ تھا کہ جب مرد اپنی بیوی سے اس طرح فائدہ اٹھانے اور اس کے ساتھ جنسی تسکین حاصل کرنے پر مجبور ہے تو پھر اسے بے رحمانہ انداز سے مارنے پیٹنے کا کیا جواز ہے؟ اسے تو عفو ودرگزر سے کام لینا چاہیے)پھر آپ نے لوگوں کو گوز مارنے(آواز سے ہوا خارج کرنے)پر ہنسنے(سے روکا)اور اس پر انھیں وعظ کیا اور فرمایا‘ تم میں سے ایک شخص ایسے کام پر کیوں ہنستا ہے جسے وہ خود بھی کرتا ہے؟(بخاری ومسلم) عارم‘ عین مہملہ اور راء کے ساتھ۔شریر اور فتنہ پرداز‘ انبعث تیزی کے ساتھ اٹھایا کھڑا ہوا۔ تخریج:صحیح بخاري،کتاب التفسیر،تفسیر ﴿والشمس وضحاھا﴾۔وکتاب النکاح،باب مایکرہ من ضرب النساء،وکتاب الأدب،باب ﴿یٰأیھا الذین آمنوا لایسخر قوم من قوم۔۔۔۔﴾۔وصحیح مسلم،کتاب الجنۃ وصفۃ نعیمھا،باب النار یدخلھا الجبارون،والجنۃ یدخلھا
x
صفحہعنوان
8عرض مرتب
11عورت اسلام کی نظر میں
11عورت بحیثیت بیٹی
12بچیوں کی پرورش اور اس کا ثواب
13عورت بحیثیت ماں
15ماں اگر غیر مسلم بھی ہو
16عورت بحیثیت بیوی
18شادی کے لیے دین دار عورت کو ترجیح
19نیک عورت دنیا کا سب سے بہتر سرمایہ
20صنف نازک پر نبوی شفقت
22شوہر پر بیوی کے بعض حقوق
22شوہر پر بیوی کے بعض حقوق
23اگر بیوی کی کوئی عادت ناپسند بھی ہوتو۔۔
24بیوی کو مارنے سے پرہیز کرنے کی ہدایت
27میاں بیوی کے ایک دوسرے پر حقوق
29بیوی پر شوہر کے بعض حقوق
29شوہر کی اجازت ہی سے نفلی عبادت
30شوہر کے جنسی حقوق کی رعایت
32عورت اپنے خاوند کو تکلیف نہ پہنچائے
33عورت سے شوہر کے گھر بار کے بارے میں سوال ہوگا
34اپنے شوہروں کے سامنے دوسری عورتوں کے حسن وجمال کا نقشہ نہ کھینچیں
35جھوٹی آن بان سے اجتناب
36شوہر کی رضامندی دخول جنت کا سبب
37ازدواجی زندگی کے کچھ اور تقاضے
37نیکی میں میاں بیوی کا تعاون
38مہمان نوازی میں خاوند کا تعاون
40میاں بیوی میں صلح
42میاں بیوی کو لڑانے والے
42عورتیں لعن طعن اور ناشکری سے بچیں
45عورت اور صدقہ وخیرات
45عورت اور صدقہ وخیرات
47بخل سے کام نہ لیں،خرچ کریں
48عفت وعصمت کی حفاظت
48غیر محرم کے ساتھ خلوت
50عورت کا سفر محرم ہی کے ساتھ ہو
52عورت دیور سے بچے
54ممنوعہ کام
54عورتیں غیبت سے بچیں
55عورتیں کسی کی موت پر نوحہ نہ کریں
56عورتیں مردوں کی مشابہت نہ اختیار کریں
57عورتیں مردوں جیسا لباس نہ پہنیں
58عورتیں باریک اور تنگ کپڑا نہ پہنیں
60عورتیں مصنوعی بالوں سے پرہیز کریں
62مصنوعی بال یہودی عورتوں کا شعار
63عورتیں بال جڑوانے اور گدنا گدوانے سے بچیں
64عورتیں دانت باریک کروانے سے بچیں
66عورتیں جائز حدود کے باہر سوگ نہ کریں
68عورتیں اپنی پڑوسنوں کو تحفہ بھیجنے میں پیچھے نہ رہیں
69عورتیں تصویر والی چیزوں سے گھروں کونہ سجائیں
71عورتیں جانوروں پر بھی رحم کریں
72بغیر کپڑے کے ایک دوسرے کے ساتھ نہ سوئیں
73صنف نازک کا فتنہ
73عورت اگر دین دار نہیں
74عورت بنی اسرائیل کا پہلا فتنہ
76حصول علم کا جذبہ
76وعظ ونصیحت کا مطالبہ
77گھر سے باہر نکلنے کے کچھ آداب
77عورتیں جب گھر سے نکلیں تو بہت محتاط رہیں
79عورتیں گھر سے باہر نکلتے وقت خوشبو نہ لگائیں
80عورتیں راستہ چلتے وقت کنارے چلیں
81جنتی عورت کے اوصاف
Flag Counter