Maktaba Wahhabi

شرعی احکام کا انسائیکلوپیڈیا

مؤلف: محمد ابراہیم بن بشیر الحسینوی

ناشر: احیاء السنہ پبلیکیشنز قصور

اس کی نیند ختم ہو جائے بے شک جب کوئی اونگھنے کی حالت میں نماز پڑھ رہا ہو وہ نہیں جانتا کہ بخشش طلب کر رہا ہے یا وہ اپنے آپ کو گالیاں دے رہا ہے۔ (صحیح البخاری:۲۱۲) اس حدیث پر امام بخاری نے باب باندھا ہے: ’’باب الوضوء من النوم ومن لم یرمن النعسۃ والنعستین أوالخفۃوضوء اً۔‘‘ نیند سے وضو کرنے کا بیان اور جس شخص نے خیال کیا ہے کہ ایک یا دو بار اونگھنے یا نیند کی وجہ سر جھکنے سے وضو لازم نہیں آتا۔ امام نسائی اس حدیث کو نواقض وضو کے بیان میں لائے ہیں اور انھوں نے اس پر باب باندھا ہے: ’’باب النعاس۔‘‘ اونگھ کا بیان۔ (سنن النسائي: ۱/۲۲) علامہ سندھی اس کے تحت لکھتے ہیں کہ: ’’مصنف (امام نسائی)نے اس سے دلیل پکڑی ہے کہ اونگھ سے وضو نہیں ٹوٹتا۔‘‘ (حاشیۃ السندھی علی النسائی:۱/۱۰۰) ۳۔ سیدنا ابن عبا س رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نماز تہجد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ پڑھ رہا تھا: ’’فجعلت إذا اغفیت یأخذ بشحمۃ أذنیہ۔‘‘ جب میں اونگھتا تو آپ میرے کان کی لو پکڑ لیتے۔‘‘ (صحیح مسلم:۷۶۳/۱۷۹۲) ۴۔ سیدنا انس سے روایت ہے کہ:’’عہد رسالت میں صحابہ کرام ( رضی اللہ عنہم ) نماز عشاء کا (اس قدر) انتظار کرتے کہ(غلبہ نیند کے باعث)ان کے سر جھکنے لگتے ،پھر وہ نماز پڑھتے اور (نیا)وضو نہیں کرتے تھے۔‘‘ (سنن أبي داود: ۲۰۰ قال ابن حجر: ’’إسنادہ صحیح۔‘‘ (فتح الباری:۱/۴۱۵) اس کی اصل (صحیح مسلم: ۳۶) میں ہے۔) اس حدیث میں الفاظ ہیں: ’’حتی تخفق رؤوسھم‘‘ خفق کے معنی ہیں: ’’ہلنا حرکت میں آنا۔‘‘ (القاموس الوحید:ص۴۶۰) اس حدیث کو محدثین نے اونگھ پر محمول کیا ہے۔ (فتح الباری:۱/۴۱۵)
x
صفحہعنوان
23عرض مؤلف
25تقدیم
27نیت کے احکام
44رات کو پیش آنے والے 265مسائل کا شرعی حل
78نیند (سونے)کے احکام
99وقت کے احکام
110دن کے احکام
133بالوں کے احکام
163صف بند ی کے مسائل
172چہرے کے احکام
194پانی کے احکام
213زکوٰۃ کے احکام
Flag Counter