حج یا عمرہ اور چہرے کے احکامتلبیہ قبلہ رخ ہو کر کہنا: (دیکھئے صحیح بخاری: ۱۵۵۳)صفا اورمروہ پرچڑھ کر جہاں سے بیت اللہ نظر آئے تو اس کی طرف اپنا چہرہ کر کے یہ دعا کرنی چاہئے۔لاإلٰہ إلااللّٰه وحدہ لا شریک لہ، لہ الملک ، ولہ الحمد، وھوعلٰی کل شئ قدیر، لا إلٰہ إلا اللّٰه وحدہ، أنجز وعدہ، ونصر عبدہ ، وھزم الأحزاب وحدہ ۔ (صحیح مسلم: ۱۲۱۸)جمرۂ اولیٰ کو کنکریاں مار کر چند قدم اس سے آگے بڑھ کر قبلہ رخ ہو کر دعا کرنا ۔(صحیح بخاری: ۱۷۵۳)چہرے پر مارنے کی ممانعت:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ إِذَا ضَرَبَ أَحَدُكُمْ فَلْيَتَّقِ الْوَجْهَ ‘‘’’جب تم میں سے کوئی کسی کو مارے تو چہرے پر نہ مارے ۔‘‘( سنن ابی داود: ۴۴۹۳ وسندہ حسن لذاتہ وللحدیث شواہد عند احمد ۲/ ۴۳۴ح ۹۶۰۴ وغیرہ)سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:إذا قاتل أحدکم فلیجتنب الوجہ۔’’جب تم میں سے کوئی جھگڑا کرے تو اس کے چہرے ( پر مارنے سے) پرہیز کرے۔‘‘( صحیح بخاری:۲۵۵۹وصحیح مسلم: ۲۶۱۲ وفی روایۃ عندہ: إذا ضرب أحدکم)