’’مردوں کی پہلی صف سب سے افضل ہے اور آخری صف بدتر ہے اور عورتوں کی آخری صف سب سے افضل ہے اور پہلی بدتر ہے۔‘‘ (صحیح مسلم:۴۴۰)پہلی صف میں نقص نہیں ہونا چاہئے آخری صف میں نقص رہ جائے مکمل نہ ہو تو خیرہے:سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ:’’پہلی صف کو مکمل کرو اگر آخری صف میں نقص رہ جائے تو کوئی حرج نہیں ۔‘‘(صحیح ابن خزیمہ:۱۵۴۶،۱۵۴۷،وسنن أبي داود:۶۷۱ وھو حدیث صحیح)صف بندی کے مراتب:۱۔ پہلی صف میں امام کے قریب بالغ اور عقلمند لوگ کھڑے ہونے چاہئیں۔سیدنا ابو مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’میرے قریب (صف میں) وہ لوگ رہیں جو بالغ اور عقل مند ہیں پھر جو اُن کے قریب ہیں پھر جو اُن کے قریب ہیں ۔‘‘ (صحیح مسلم:۴۳۲)۲۔ کم عمر لڑکے پچھلی صف میں کھڑے ہوں ۔سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ:’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھنے کے لیے کھڑے ہوئے، پہلے مردوں نے صف باندھی پھر لڑکوں نے اس کے بعد آپ ( صلی اللہ علیہ وسلم ) نے نماز پڑھائی پھر آپ ( صلی اللہ علیہ وسلم )نے فرمایا:یہ میری امت کی نماز ہے۔‘‘ (أبوداود: ۶۷۷وسندہ حسن، و حسنہ ابن الملقن فی تحفۃ المحتاج: ۵۴۸)۳۔ عورت اگر باجماعت نماز پڑھے تو سب سے آخری صف میں کھڑی ہوگی۔سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی حدیث میں یہ الفاظ بھی ہیں کہ:’’میں نے اور ایک بچے نے اکٹھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے صف بنائی اور ایک بڑھیا اکیلی ہی صف میں ہمارے پیچھے کھڑی ہوگئی۔‘‘ (صحیح بخاری:۴۲۷،۳۸۰ وصحیح مسلم:۶۵۸)