بغلوں کے بالوں کے احکامبغلوں کے بالوں کو نوچنا بھی فطرت سے ہے ۔ (صحیح مسلم:۲۶۱)جو شخص بغلوں کے بال اکھاڑنے پر قادرنہ ہو تو وہ انھیں مونڈ سکتا ہے۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے ﴿ فَاتَّقُوا اللّٰہَ مَا اسْتَطَعْتُمْ﴾ [التغابن: ۱۶]’’اللہ سے ڈروجتنی طاقت رکھتے ہو۔‘‘ (نیز دیکھئے: کتاب الترجل: ص۱۵۰، والمجموع:۱/۲۸۸)بغلوں کے بالوں کو نوچنے میں چالیس دن سے تاخیر نہ کرے۔(صحیح مسلم:۱/۱۲۹ح۲۵۸) زیر ناف بالوں کے احکام:زیرناف بالوں کو مونڈنا فطرت سے ہے۔ (صحیح مسلم:۲۶)زیر ناف بالوں کو مونڈھنے میں چالیس دن سے تاخیرنہ کرے۔ (صحیح مسلم:۱/۱۲۹ح۲۵۸)٭: فوت شدہ کے زیر ناف بالوں کو مونڈھنا بھی درست ہے اور نہ مونڈھنا بھی دونوں طرح کے آثار سلف صالحین سے مروی ہیں۔(مصنف ابن أبي شیبہ ح:۱۰۹۴۵، ۱۰۹۵۴، ۱۰۹۴۷، الأوسط: ۵/۳۲۸،۳۲۹ مسائل أحمد لأبي داود:ص۱۴۱) لیکن بہتر یہی ہے کہ یہ بال نہ مونڈے جائیں۔