ناشر: شعبہ نشر و اشاعت امام ابن باز تعلیمی و رفاہی سوسائٹی مدنی چوک سٹلا گانڈے گریدیہ جھارکھنڈ
65
ہیثمی لکھتےہیں:" ورواه الطبراني في الكبير ورجاله رجال الصحيح"(مجمع الزوائد(4/18))"اسےطبرانی نےمعجم کبیرمیں روایت کی ہے اوراس کےرجال صحیح کے رجال ہیں " شیخ البانی نےبھی اسےصحیح قراردیاہے (دیکھیے:ارواء الغلیل(4/355))3 – امام نخعی فرماتے ہیں:" عمربن خطاب رضی اللہ عنہ حج میں قربانی نہیں کیا کرتے تھے " یہ روایت مرسل ہےجیساکہ امام ابن حزم نےمحلّی کے اندرذکر کیاہے (المحلی(2/375)) یہاں یہ ذکرکردینازیادہ مناسب ہےکہ سفرمیں قربانی کرنااللہ کےرسول صلی اللہ علیہ وسلم اورصحابہ کرام رضی اللہ عنھم سےصحیح سندوں کےساتھ ثابت ہے، جیساکہ پچھلےصفحات میں گزرا۔********