عرض ناشر الحمد للّٰه رب العالمين , والصلاة والسلام على رسوله الكريم , وصلى على آله وأصحابه أجمعين . أما بعد:ارشادباری تعالی ﴿لئن شكرتم لأزيدنكم﴾ (ابراھیم:7)اورارشادنبوی "لم يشكراللّٰه من لم يشكرالناس" کے تحت ہم سب سے پہلے باری تعالی کےازحد شکرگذارہیں جس کی توفیق اورعنایت سے " امام ابن بازتعلیمی ورفاہی سوسائیٹی " نے اپنے نہایت ہی مختصرمدت قیام کے اندر پانچ پانچ اہم دینی کتابیں شائع کرنےکا شرف حاصل کرلیاہے۔ سوسائیٹی کی زیرنگرانی یوم اول سے قائم تعلیمی ادارہ بنام " معہد زیدبن ثابت لتحفیظ القرآن الکریم " میں اب پچاس طلبہ زیرتعلیم ہیں جن کی مکمل کفالت سوسائیٹی کرتی ہے۔ اوراللہ کے فضل سےاب سوسائیٹی کےزیراہتمام دینیات اور عربی کی تعلیم کا بھی انتظام ہوگیاہے۔ اس شعبے کو جھارکھنڈ کے معروف مدنی فاضل شیخ عبداللہ محمدسلیمان کی خدمات حاصل ہوگئیں ہیں۔ سوسائیٹی کے شعبۂ نشرواشاعت نے اب تک صحیح اسلام کی نمائندہ چار کتابیں شائع کی ہیں جن میں "بدعات اوران کی ہلاکت خیزیاں " (مولفہ شیخ عبدالسلام صلاح الدین مدنی )بہت ہی اہم کتاب ہےجوساڑھےتین سوصفحات پرمشتمل ہےاوربدعات کے موضوع پرایک انسائیکلوپیڈیاکی حیثیت رکھتی ہے۔ والحمدللہ آج "قربانی " کے موضوع پرشیخ عبدالعلیم عبدالحفیظ سلفی کی کتاب پریس کے حوالہ کی جارہی ہے، یہ کتاب ایک اہم دینی فریضہ قربانی کے فضائل واحکام ومسائل پرایک معتبردستاویزکی حیثیت رکھتی ہے، جوصرف قرآ ن کریم اور صحیح احادیث اورصحیح اسلام کے نمائندہ ترجمان علماء سلفیت کے صحیح اقوال کی روشنی میں ترتیب دی گئی ہے، مقصد یہ ہے کہ امت مسلمہ اس عبادت کو اللہ اوررسول کے بتائے ہوئے |