حرف ِ گُفتنی
اِنَّ الْحَمْدَ لِلّٰہِ،نَحْمَدُہٗ وَ نَسْتَعِیْنُہٗ وَ نَسْتَغْفِرُہٗ،وَنَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنْ شُرُوْرِأَنْفُسِنَا ومِنْ سَیِّئَاتِ أَعْمَالِنَا،مَنْ یَّھْدِِہٖ اللّٰہُ فَلَا مُضِلَّ لَہٗ،وَمَنْ یُّضْلِلْ فَلَا ھَادِيَ لَہٗ،وَأَشْھَدُ أَنْ لَّااِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ،وَأَشْھَدُ أَنَّ مُحَمَّداً عَبْدُہٗ وَرَسُولُہٗ۔أَمَّـا بَعْــــــدُ:
قارئین ِ کرام ! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘
اسلام کے ارکان ِ خمسہ میں سے عقیدئہ توحید و رسالت کے بعد سب سے اہم ترین رکن نمازِ پنجگانہ ہے،جس کی مسنون طریقہ سے ادائیگی ضروری ہے،کیونکہ صحیح بخاری شریف میں ارشادِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے :
(( صَلُّوْا کَمَا رَأَیْتُمُوْنِيْ أُصَلِّيْ ))
[صحیح بخاري بتحقیق د۔البغا ۲/۱۱۱،۱۰/۴۳۸،۱۳/۲۳۱]
’’تم اس طرح نماز پڑھو جس طرح نماز پڑھتے ہوئے تم نے مجھے دیکھاہے۔‘‘
اس مسنون اور صحیح طریقۂ نماز اور اس کے متعلقات کو قدرے مفصّل اور مدلّل طور پر جمع کرنے اور پھر اسے ریڈیو متحدہ عرب امارات ٗام القیوین کی اردو سروس سے پیش کرنے کی سعادت حاصل ہوچکی ہے،اور افادئہ عام کیلئے ہماری دخترِ عزیز اُمِّ محمد شکیلہ قمر نے (۷۸۶) قسطوں پر مشتمل اس طویل پروگرام میں سے چیدہ چیدہ موضوعات کو الگ الگ کتابوں کی شکل دے دی ہے۔اوریہ ’’مسئلہ رفع الیدین’‘ بھی انہی میں سے ایک ہے،جبکہ طہارت و نماز کے احکام و مسائل پر مشتمل مفصّل کتاب ‘’فقہ الصلوٰۃ’‘ کی چارجلدوں میں سے بعض جلدوں کو مکمل طور پر بھی مرتّب
|