Book Name |
عورت کا لباس |
Writer |
الشیخ علی بن عبداللہ النمی حفظہ اللہ |
Publisher |
مکتبہ عبداللہ بن سلام لترجمۃ کتب الاسلام |
Publish Year |
|
Translator |
مولانا عبداللہ ناصر رحمانی |
Volume |
|
Number of Pages |
176 |
Introduction |
انسانی معاشرت میں لباس کی بڑی اہمیت ہے ۔ اسی سے کسی قوم یا کسی مذہب کے ماننے والوں کا تشخص قائم ہوتا ہے اور برقرار رہتاہے۔ مسلمان ہونے کے ناطے ضروری ہے کہ ہم مسلمان مرد و عورت کے مابین فرق کو سمجھتے ہوئے ان کے درمیان لباس کے فرق اور اس سے متعلقہ دیگر احکام کو بھی پیش نظر رکھیں عورت کا اسلامی لباس اس کے مسلمان ہونے کی علامت ہے اسے کسی طور اس بنیادی تشخص کو ترک نہیں کرنا چاہئے بعض لوگ مرد و عورتکے لباس میں موجود تفریق کے خاتمے کے ذریعے اس بنیادی تشخص کو مٹانا چاہتے ہیں جوکہ سراسر باطل فکر ہے ، اسی باطل فکرکی تردید و بیخ کنی کے لئے مذکورہ کتاب انتہائی مؤثر اور جامع ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’الأدلۃ الصوارم علی ما یجب سترہ من المرأۃ عند النساء والمحارم‘‘ (یعنی:اس مسئلہ پر قاطع اور ٹھوس دلائل کہ عورت کیلئے،دیگر عورتوں یامحرم مردوں کی موجودگی میں اپنے جسم کو کس قدر ڈھانپنا ضروری ہے ) جوکہ شیخ علی بن عبداللہ النمی کی تالیف ہے اور اس کے ترجمہ کے فرائض الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی صاحب حفظہ اللہ نے ادا کئے ہیں یہ کتاب اپنے باب اور موضوع میں انتہائی نفیس اور عظیم کتاب ہے، مؤلف نے یہ مسئلہ بہت عمدگی سے پیش فرمایا ہے اور کتاب وسنت کے دلائل کا انبار لگا دیا ،اور اس مسئلہ کو خوب آشکاراکردیا ہے ۔ |