Maktaba Wahhabi

69 - 346
نے فرمایا: ((إِذَا أَصْبَحَ أَحَدُکُمْ یَوْمًا صَائِمًا، فَلَا یَرْفُثْ وَلَا یَجْھَلْ، فَإِنِ امْرُؤٌ شَاتَمَہُ أَوْ قَاتَلَہُ فَلْیَقُلْ: إِنِّيْ صَائِمٌ۔ وَقَالَ عَلَیْہِ الصَّلوٰۃُ وَالسَّلَامُ: مَنْ لَمْ یَدَعْ قَوْلَ الزُّوْرِ وَالْعَمَلَ بِہٖ، فَلَیْسَ لِلّٰہِ حَاجَۃٌ فِيْ أَنْ یَّدْعَ طَعَامَہُ وَشَرَابَہُ۔))[1] ’’ تم میں سے جب کوئی دن کی صبح روزے کی حالت میں کرے تو نہ ہی وہ فحش گوئی(گندی باتیں، غیبت، جھوٹ بکنا وغیرہ)کرے اور نہ ہی جہالت دکھائے۔(کہ خواہ مخواہ لوگوں سے لڑتا پھرے، جیب کاٹے، چوری کرے، کسی کا حق مارے اور خیانت کرے وغیرہ وغیرہ)اور اگر کوئی آدمی اُسے گالی دے یا اُس سے لڑائی جھگڑا کرے تو وہ اس سے کہے: میں تو(بھائی)روزے سے ہوں۔ میں روزے سے ہوں۔ ‘‘
Flag Counter