Maktaba Wahhabi

34 - 346
امام بخاری رحمہ اللہ نے تو اپنی صحیح میں ایک باب کا عنوان ہی یوں قائم کیا ہے:[بَابُ صِیَامِ اَیَّامِ الْبِیْضِ: ثَـلَاثَ عَشَرَۃَ وَأَرْبَعَ عَشَرَۃَ وَخَمْسَ عَشَرَۃَ](ہر قمری مہینے کی)تیرہ، چودہ اور پندرہ تاریخوں والے ایام بیض کے روزے رکھنے سے متعلق باب۔ اس مسئلہ میں مناسب بات یہی معلوم ہوتی ہے کہ: مسلمان آدمی اس بات کا اعتقاد نہ رکھے کہ ہر مہینے تین دنوں کے روزے رکھنے کا ثواب صرف ایام بیض میں ہی روزہ رکھنے سے حاصل ہو گا۔(دیگر دنوں میں نہیں۔)بلکہ اس سے مراد ہر قمری مہینہ کے مطلق طور پر کوئی سے بھی تین دن ہوں گے۔ ایام بیض کے تین روزے آدمی ہر مہینے کے تین دنوں کے روزے سمجھ کر رکھتا رہے۔ جیسا کہ جناب ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث سے واضح ہوتا ہے۔ بیان کرتے ہیں کہ: ((أَوْصَانِيْ خَلِیْلِيْ صلي اللّٰهُ عليه وسلم بِثَـلَاثٍ: بِصِیَامِ ثَـلَاثَۃِ اَیَّامٍ مِّنْ کُلِّ شَھْرٍ، وَرَکْعَتِي الضُّحٰی، وَأَنْ أُوْتِرَ قَبْلَ أَنْ أَرْقُدَ۔))[1]
Flag Counter