Maktaba Wahhabi

روزہ جو ایک ڈھال ہے

مؤلف: خالد بن عبدالرحمٰن بن علی الجریسی

ناشر: دار المعرفہ

مترجم: عبداللہ بن عبدالرحمٰن الجبریہ

148
باطل ہوجائے گا اور طہارت کی حالت(حیض اور نفاس وغیرہ سے پاکیزگی)میں اُس پر اس روزے کی قضاء واجب ہوگی۔ یہاں خلاصۃً قابل ذکر بات یہ ہے کہ حائضہ اور نفاس والی عورت کا روزہ بالاجماع درست نہیں ہوتا، اس بناء پر کہ حیض والی اور نفاس والی بھی دونوں روزے کی اہل نہیں ہوتیں۔ مسئلہ:… اگر کوئی مسلمان آدمی جنبی ہوجائے تو کیا اُس کا روزہ درست ہوگا؟ جواب:… جی ہاں! اس لیے کہ احتلام سے بالاجماع روزہ نہیں ٹوٹتا۔ جو آدمی بھی دن کو یا رات کے وقت احتلام والا ہوجائے اُس کا روزہ درست ہوگا اور اُس پر کوئی کفارہ یا قضاء نہیں ہوگی۔ اسی طرح اگر کسی مرد نے رات کے وقت اپنی بیوی سے ہم بستری کرلی اور صبح تک وہ جنبی ہی رہا۔ نہایا نہیں تو اُس کا روزہ بھی درست ہوگا۔ اور یہ فتویٰ اس بنا پر ہے کہ امہات المؤمنین ساداتنا عائشہ اور اُمّ سلمہ رضی اللہ عنہما روایت کرتی ہیں کہ؛ ((أَنَّ النَّبِيَّ صلي اللّٰهُ عليه وسلم کَانَ یصبحُ جُنْبًا مِنْ غَیْرِ حُلُمٍ ثُمَّ یَصُوْمُ۔)) ’’ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بغیر کوئی خواب دیکھے(اپنی ازواجِ مطہرات
x
صفحہعنوان
7تقدیم و تقریظ
10مقدمہ
15پہلی فصل: روزوں کے بارے میں دلائل
26دوسری فصل: روزوں کی تعریف اور اُن کی تاریخِ قانون سازی
26روزوں کی تعریف:
29شہر رمضان کا ایک مفید معنی:
30روزوں کی فرضیت کے مراحل:
42روزوں کی تاریخ فرضیت:
61تیسری فصل: روزے کے فضائل و رموز اور رمضان المبارک کی خصوصیات
82چوتھی فصل: روزوں کی اقسام
82(۱)فرض روزے:
84(۲)مستحب روزے:
93(۳)مکروہ روزے:
107(۴)حرام روزے:
119پانچویں فصل: روزوں کے احکام اور ان سے متعلق اہم ترین مسائل
121۱۔ ماہِ رمضان کے محقق ہونے کی کیفیت:
127۲۔ چاند کے مطلع جات کا ایک دوسرے سے مختلف ہونے کا مقصود و مطلوب:
134۳۔ ماہِ رمضان کے لیے تکمیل کو پہنچ جانے والے ثبوت کی کیفیت:
136۴۔ روزے کا رُکن:
137۵۔ روزے کے واجب ہونے کی شروط:
144۶۔ روزہ کے صحیح ہونے کی شروط:
150۷۔ فرض(یعنی واجب)روزے:
169۸۔ روزے کو خراب کرنے(توڑنے)والی چیزیں:
179۹۔ جن چیزوں سے اصلاً روزہ فاسد و باطل نہیں ہوتا:
189۱۰۔ افطار والی(روزہ توڑ ڈالنے کے لیے مباح)ضرورتوں اور اسباب کا بیان: <mfnote>
205۱۱۔ روزے کے مستحبات:
227۱۲۔ روزے کے لیے مکروہات(ناپسندیدہ افعال و اشغال):
233۱۳۔ اعتکاف:
257۱۴۔ قیام رمضان(نمازِ تراویح) <mfnote>
261قیام اللیل سے متعلق مسائل:
278۱۵۔ لیلۃ القدر کا قیام:
283(۱)لیلۃ القدر کی شان میں وارد آیات کی دلالت:
286(۲)سورۃ القدر کے سبب نزول سے متعلق ایک ضعیف حدیث پر تنبیہ و انکار:
288اس حدیث کی اسناد پر ایک نظر:
289حدیث کے متن پر ایک نظر:
293(۳)’’ اَلْقَدْر ‘‘ کا معنی اور اس مبارک رات کی وجۂ تسمیہ:
298(۴)لیلۃ القدر کی عظمت و فضیلت: <mfnote>
302(۵)لیلۃ القدر میں اجر و ثواب کا بے انتہا ہو کر ملنا اُمت اسلامیہ کے لیے خاص ایک امر ہے:
306(۶)لیلۃ القدر کی تلاش اور اس کی طلب میں زیادہ اُمید آور اوقات کی تعیین میں تحقیق:
314(۷)لیلۃ القدر کی نشانیاں:
319(۸)شب قدر کے وقت کے بارے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا علم:
323(۹)لیلۃ القدر کے وقت کا علم اٹھالیے جانے پر حکمت کی تلاش و جستجو:
325(۱۰)لیلۃ القدر کا تاقیامت(ہر سال آنے کے لیے)باقی رہنا اور اس کا قطعاً نہ اُٹھایا جانا:
328(۱۱)لیلۃ القدر کا پالینا:
342۱۶۔ صدقۂ فطر(فطرانہ):
347خاتمہ
347روزے کی حقیقت، اس کی مصلحتیں اور اس ضمن میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مکمل راہنمائی:
Flag Counter