تقدیم و تقریظ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ الَّذِيْ ھَدَانَا لِلْإِسْلَامِ وَأَرْسَلَ إِلَیْنَا نَبِیَّہٗ مُحَمَّدًا اَفْضَلَ الْأَنَامِ… الخ سب طرح کی حمد و ثنائے جمیل اس اللہ کریم کے لیے ہے کہ جس نے اسلام کی طرف ہماری راہنمائی فرمائی اور اس نے ہماری طرف اپنے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو مبعوث فرمایا کہ جو اللہ کی ساری مخلوق سے افضل ہیں۔ چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی رسالت کے ذریعے حلال اور حرام کو واضح کر کے بیان فرما دیا، اور نماز، روزے کے احکام پوری تفصیل سے بیان کر دیے۔ میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ رب العالین کے سوا کوئی معبود برحق نہیں ہے۔ وہ(اپنی ذاتِ اقدس و صفاتِ عالیہ، حاکمیت اعلیٰ و ملکیت ارض و سماء و مابینہما اور شریعت و ہدایت میں)بالکل یکتا و تہنا ہے، اس کا کوئی شریک اور حصہ دار نہیں۔ وہ اکیلا ہی شہنشاہ اور ساری مخلوقات سے زیادہ دائمی، مکمل علم رکھنے والا ہے۔ اور میں اس بات کی بھی گواہی دیتا ہوں کہ بلاشک و شبہ محمد(بن |