کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعض ارشادات ’’طواف‘‘ کے ضمن میں ذکر کیے جاچکے ہیں جبکہ مدینہ منورہ کامقدس ہدیہ و گراں مایہ تحفہ ’’عجوہ‘‘ نامی کھجور ہے جس کے بارے میں صحیح بخاری ومسلم میں ارشادِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے:(( مَنْ تَصَبَّحَ بِسَبْعِ تَمَرَاتِ عَجْوَۃٍ لَمْ یَضُرَّہٗ ذٰلِکَ الْیَوْمَ سُمٌّ وَلَا سِحْرٌ ))[1]’’جس نے صبح کے وقت عجوہ کھجور کے سات دانے کھالیے، اسے اس دن زہر اور جادو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔‘‘اور مسلم شریف میں ارشادِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے:(( اِنَّ فِیْ عَجْوَۃِ الْعَالِیَۃِ شِفَائٌ وَاِنَّھَا تِرْیَاقُ اَوَّلَ الْبُکْرَۃِ ))[2]’’عوالی مدینہ کی عجوہ کھجور میں شفاء ہے اور اس کا علیٰ الصبح کھانا زہر کا تریاق ہے۔‘‘جبکہ سنن ترمذی و نسائی و ابن ماجہ اور مسند احمد میں ارشادِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے: