سلام اور دُعا وسلام ذکر کیے ہیں وہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے ثابت نہیں ۔وہاں حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے عمل سے جو ثابت ہے وہ صرف یہ ہے:’’ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا رَسُوْلَ اللّٰہ ‘‘’’ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ پر سلامتی ہو۔‘‘’’اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا اَبَا بَکْرٍ‘‘ ’’ اے ابوبکر رضی اللہ عنہ ! آپ پر سلامتی ہو۔‘‘’’اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا اَبَتَاہُ‘‘ ’’اے ابا جان! آپ پر سلامتی ہو۔‘‘وہ اتنا کہتے اور چل دیتے تھے۔ [1] (بحوالہ التحقیق والایضاح، ص: ۶۲)حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی اس اثر کے پیش نظر اگر کوئی شخص یہ کہہ لے تو مضائقہ نہیں:’’ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ ‘‘’’اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ پر سلامتی، اللہ کی رحمت اور اس کی برکتیں نازل ہوں۔‘‘’’اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا اَبَا بَکْرٍ‘‘ ’’ اے ابوبکر رضی اللہ عنہ ! آپ پر سلامتی ہو۔‘‘