کہ اس کے خزانے بھی تیرے ہاتھ میں ہیں۔‘‘
16۔ (( اَللّٰھُمَّ اسْتُرْ عَوْرَتِيْ وَآمِنْ رَوْعَتِيْ وَاقْضِ عَنِّيْ دَیْنِيْ )) [1]
’’اے اللہ !میرے پردے رکھنا اورخوف وخطر سے مجھے محفوظ رکھنا اورمجھ پر جو قرضے ہیں انھیں اداکروانے کی تدبیر کرنا۔‘‘ (طبرانی و احمد )
17۔(( اَللّٰھُمَّ اَصْلِحْ لِيْ دِیْنِيْ الَّذِيْ ھُوَ عِصْمَۃُ اَمْرِيْ وَاَصْلِحْ لِيْ دُنْیَايَ الَّتِيْ فِیْھَا مَعَاشِيْ وَاَصْلِحْ لِيْ آخِرَتِيْ الَّتِيْ فِیْھَا مَعَادِيْ وَاجْعَلِ الْحَیَاۃَ زِیَادَۃً لِّيْ فِيْ کُلِّ خَیْرٍ، وَاجْعَلِ الْمَوْتَ رَاحَۃً لِّيْ مِنْ کُلِّ شَرٍّ )) [2]
’’اے اللہ! میرے لیے میرے دین کی اصلاح فرما جو میرے تمام امور کی حفاظت وعصمت کا ذریعہ ہے۔ اور میری دنیا کی اصلاح فرما جس میں میراروزگار ہے اور میری آخرت کی اصلاح فرما جو کہ میراآخری ٹھکانا ہے، اورہر بھلائی کے لیے میری عمر دراز کردے اور ہر برائی سے بچانے کے لیے موت کو میرے لیے باعثِ راحت بنا دے۔‘‘ (مسلم)
18۔(( اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِيْ ذَنْبِيْ وَوَسِّعْ لِيْ فِيْ دَارِيْ وَبَارِکْ لِيْ فِيْ رِزْقِيْ )) [3]
’’اے اللہ! میرے گناہوں کی مغفرت فرما ۔میرے گھر بار میں کشائش کردے اور میری روزی میں برکت نازل فرما۔‘‘ (ترمذی)
19۔(( اَللّٰھُمَّ أَنْتَ خَلَقْتَ نَفْسِيْ وَأَنْتَ تَوَفَّاھَا،لَکَ مَمَاتُھَا
|