Maktaba Wahhabi

3 - 44
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم تمام تعریفیں اللہ کےلیے ہیں، اور درود و سلام ہو اللہ کے رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے آل و اصحاب پر اور ان تمام لوگوں پر جنھوں نے آپ کی راہ اختیار کی۔اما بعد! بعض مسلمان بھائیوں نے حج اور عمرہ سے متعلق چند سوالات کئے ہیں جن کے جوابات مندرجہ ذیل ہیں۔ اللہ سے دعا کرتا ہوں کہ مسلمان بھائیوں کو ان سے فائدہ پہنچائے اور ان کو دین کی سمجھ دے۔اللہ ہی دعاؤں کا سننے والا اور اپنے بندوں کے قریب ہے۔ سوال1: نسک (اعمال حج و عمرہ) کی تین قسمیں کون سی ہیں، انہیں کیسے ادا کیا جاتا ہےاور حج کی کون سی قسم افضل ہے؟ جواب: اہل علم نے نسک یعنی اعمال حج کی تین صورتیں بتائی ہیں،اور ان میں سے ہر صورت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت سے ثابت ہے۔ پہلی صورت:صرف عمرہ کا احرام باندھنا۔اس کی صورت یہ ہے کہ عمرہ کرنے والا (اللهم لبيك عمرۃ) یا (لبيك عمرۃ ) یا (اللهم إنى أوجبت عمرة) کہے۔ اس کا مشروع طریقہ یہ ہے کہ اگر عمرہ کرنے
Flag Counter