Maktaba Wahhabi

جنازے کے مسائل

مؤلف: محمد اقبال کیلانی

ناشر: حدیث پبلیکیشنز لاہور

سال شائع: 1997

پر بال یا دھاگا وغیرہ باندھنا منع ہے۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ حَکِیْمٍ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ((مَنْ عَلَّقَ شَیْئًا وُکِّلَ اِلَیْہِ )) رَوَاہُ اَحْمَدُ وَالْحَاکِمُ [1] (حسن) حضرت عبداللہ بن حکیم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جس شخص نے (جس چیز سے) کوئی چیز لٹکائی اس شخص کی ذمہ داری اسی چیز کے سپرد کردی جاتی ہے۔‘‘ اسے احمد اور حاکم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 207 کسی نبی ، ولی یا بزرگ کی قبر یا مزار کی زیارت کرنے کے ارادے سے سفر اختیار کرنا جائز نہیں۔ مسئلہ 208 مسجد حرام، مسجد اقصیٰ اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کرنے یا ان مساجد میں نماز پڑھ کر زیادہ ثواب حاصل کرنے کی نیت سے سفر اختیار کرنا جائز ہے۔ عَنْ اَبِیْ سَعِیْدِ نِ الْخُدْرِیِّ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ((لاَ تُشَدُّ الرِّحَالُ اِلاَّ اِلٰی ثَلاَ ثَۃِ مَسَاجِدَ ، مَسْجِدِ الْحَرَامِ وَ مَسْجِدِ الْاَقْصٰی وَ مَسْجِدِیْ )) مُتَّفَقٌ عَلَیْہِ[2] حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’تین مساجد ، مسجد حرام ، مسجد اقصیٰ اور مسجد نبوی کے علاوہ کسی جگہ کا سفر اختیار نہ کیا جائے۔‘‘ اسے بخاری اورمسلم نے روایت کیا ہے۔ عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم (( صَلاَۃُ فِیْ مَسْجِدِیْ ہٰذَا خَیْرٌ مِنْ اَلْفِ صَلاَۃٍ فِیْمَا سِوَاہُ اِلاَّ الْمَسْجِدِ الْحَرَامَ )) مُتَّفَقٌ عَلَیْہِ [3] حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’مسجد حرام کے علاوہ باقی تمام مساجد کے مقابلے میں میری مسجد میں نماز پڑھنے کا ثواب ہزار درجہ زیادہ ہے۔ اسے بخاری اور مسلم نے روایت کیا ہے۔ عَنْ قُزْعَۃَ رضی اللّٰه عنہ قَالَ اَرَدْتُ الْخُرُوْجَ اِلَی الطُّوْرِ فَسَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا فَقَالَ : أَمَا عَلِمْتَ اَنَّ النَّبِیَّ صلي اللّٰه عليه وسلم قَالَ ((لاَ تُشَدَّ الرِّحَالُ اِلاَّ اِلٰی ثَلاَ ثَۃِ مَسَاجِدَ ، أَلْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَ مَسْجِدِ النَّبِیِّ صلي اللّٰه عليه وسلم وَ الْمَسْجِدِ الْاَقْصٰی وَ دَعْ عَنْکَ الطُّوْرَ فَلاَ تَأْتِہٖ )) رَوَاہُ الطِّبْرَانِیُّ[4]
x
صفحہعنوان
4بسم اللّٰه الرحمن الرحيم
14بیماری سے پہلے
15بیماری اور بیمار پرسی کے مسائل
29موت اور میت کے مسائل
41تعزیت کے مسائل
45غسل میت کے مسائل
49کفن کے مسائل
53جنازہ کے مسائل
57نماز ِجنازہ کے مسائل
65تدفین کے مسائل
76زیارت قبور کے مسائل
97ایصالِ ثواب کے مسائل
Flag Counter